علی گڑھ، یکم ستمبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جے این میڈیکل کالج اور شعبہ امراض چشم کی سابق طالبہ اور بوسٹن، امریکہ میں میساچوسٹس آئی اینڈ ایئر انفرمری کی سینئر ڈاکٹر پروفیسر دیبا حسین نے عمر سے متعلق میکیولر ڈی جنریشن پر (اے آر ایم ڈی) پر شعبہ امراض چشم کے سیمینار ہال میں لیکچر دیا۔
انھوں نے میکیولر ڈی جنریشن کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ دنیا میں بصارت سے محرومی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ انھوں نے اس موضوع پر جدید ترین تشخیصی آلات، ادویات اور مستقبل کی تحقیق پر بھی روشنی ڈالی۔
پروفیسر حسین نے پی جی طلباء کی تحقیق کو دلچسپی لینے کی حوصلہ افزائی کی اور امریکہ میں تحقیق و ملازمت کے سلسلہ میں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔
پروگرام کی صدارت صدر شعبہ پروفیسر اے کے امیتاوا نے کی۔ پروفیسر ادیب عالم خان نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ ڈاکٹر عبدالوارث نے شکریہ کے کلمات ادا کئے۔