اے ایم یو: پہلی اور چھٹی جماعت کا داخلہ امتحان شروع

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-07-2022
 اے ایم یو: پہلی اور چھٹی جماعت کا داخلہ امتحان شروع
اے ایم یو: پہلی اور چھٹی جماعت کا داخلہ امتحان شروع

 

 

علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے اسکولوں میں پہلی اورچھٹی جماعت میں داخلے کے لیے داخلہ ٹسٹ 7 /جولائی کو ہوگا۔

پہلی جماعت کا داخلہ امتحان صبح 9 بجے سے 11 بجے تک ہوگا، جب کہ چھٹی جماعت کا داخلہ امتحان این آر آئی امیدواروں سمیت دیگر طلباء کے لئے سہ پہر 4 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگا۔ داخلہ ٹسٹ کے لئے پہلے ڈاؤن لوڈ کیے گئے ایڈمٹ کارڈ مجاز رہیں گے۔

کنٹرولر امتحانات کی اطلاع کے مطابق چھٹی جماعت کے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے این آر آئی امیدواروں کا انٹرویو 8 جولائی کو صبح 9 بجے ایس ٹی ایس اسکول میں ہوگا۔

امیدواروں کے سرپرست دفتری اوقات میں ہیلپ ڈیسک نمبر 9105533111 پر فون کرسکتے ہیں یا اپنے سوالات کے لیے

[email protected]  

پر ای میل کرسکتے ہیں۔