اے ایم یو :شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کو امریکی سائنسی سوسائٹی سے تحقیقی گرانٹ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 10-04-2025
اے ایم یو :شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کو امریکی سائنسی سوسائٹی سے تحقیقی گرانٹ
اے ایم یو :شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کو امریکی سائنسی سوسائٹی سے تحقیقی گرانٹ

 



علی گڑھ: ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کو امریکن سوسائٹی آف ہیٹنگ، ریفریجریٹنگ اینڈ ایئر کندیشننگ انجینئرز، امریکہ کی جانب سے تعلیمی سال 2025-26 کے لیے4,993 امریکی ڈالر کی ایک اہم تحقیقی گرانٹ حاصل ہوئی ہے۔
  ”ڈیزائن اینڈ ڈیولپمنٹ آف اسپلٹ ایئر کنڈیشننگ ٹیسٹ رِگ فار دی انالیسز ڈیفرینٹ سائیکومیٹرک پروسیزز ایز اے ٹریننگ اینڈ ڈیولپمنٹ یونٹ“ کے عنوان سے یہ پروجیک ٹ مذکورہ سوسائٹی کے انڈرگریجویٹ پروگرام ایکوئپمنٹ گرانٹ کے تحت منظور کیا گیا ہے۔   پروجیکٹ کی قیادت ڈاکٹر طالب حسین اور ڈاکٹر محمد آصف کر رہے ہیں، جو شعبہ مکینیکل انجینئرنگ میں فیکلٹی ممبر ہونے کے ساتھ ساتھ اے ایم یو میں سوسائٹی کے اسٹوڈنٹس برانچ کے مشیر بھی ہیں۔
یہ پروجیکٹ طلبہ کے لیے عملی تربیت کا موقع فراہم کرے گا اور انہیں ایچ وی اے سی سسٹمز کے حقیقی اطلاق اور جدیدٹکنالوجیز سے روشناس کرائے گا۔  قابل ذکر ہے کہ شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کو اب تک امریکہ کی مذکورہ سوسائٹی کی جانب سے 49,697 امریکی ڈالر کے مجموعی طور پر دس تحقیقی پروجیکٹ دئے جا چکے ہیں۔