اے ایم یو: مرحلہ وار طور پر کھولنے کا فیصلہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-02-2022
اے ایم یو: مرحلہ وار طور پر کھولنے کا فیصلہ
اے ایم یو: مرحلہ وار طور پر کھولنے کا فیصلہ

 

 

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) جلد ہی مرحلہ وار طور پر دوبارہ کھول دی جائے گی۔ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے یونیورسٹی کو دوبارہ کھولنے پر غور کرنے کے لیے بارہ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

 کمیٹی میں عبدالحمید، آئی پی ایس، اے ایم یو رجسٹرار، پروفیسر ایم محسن خان، فائنانس آفیسر، مسٹر مجیب اللہ زبیری، کنٹرولر امتحانات، پروفیسر محمد وسیم علی، پراکٹر، پروفیسر نعیمہ کے گلریز، پرنسپل، ویمنس کالج، اور دیگر شامل ہیں۔  اے ایم یو کے رجسٹرار عبدالحمید نے ایک باضابطہ نوٹیفکیشن میں بتایا، "وائس چانسلر نے یونیورسٹی کو آف لائن موڈ میں مرحلہ وار کھولنے پر غور کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔"

 انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی ضروریات کے مطابق دیگر متعلقہ ڈینز آف فیکلٹیز/ کالجز کے پرنسپلز سے مشورہ کر سکتی ہے۔