علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ طبیعیات کی پی ایچ ڈی اسکالرمس ادیبہ کو امریکن فزیکل سوسائٹی (اے پی ایس) کی جانب سے کیلیفورنیا (امریکہ) میں منعقد ہونے والے اے پی ایس مارچ میٹنگ 2025 کے دوران ممتاز اسٹوڈنٹ ایوارڈسے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ 2015 میں شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد امریکہ سے باہر کے نوجوان محققین کی علمی خدمات کو تسلیم کرنا اور انہیں اے پی ایس کے بین الاقوامی جلسوں میں شرکت کا موقع فراہم کرنا ہے۔
مس ادیبہ، پروفیسر طفیل احمد کی زیر نگرانی ریسسٹو رینڈم ایکسیز میموری ڈیوائسز پر کام کر رہی ہیں، جو نیورومورفک کمپیوٹنگ—یعنی طبیعیات اور مصنوعی ذہانت کے ابھرتے ہوئے میدان—کا حصہ ہے۔ وہ تحقیق کے علاوہ، انٹرنیشنل سینٹر فار مسلم ویمن اِن سائنسز (آئی سی ایم ڈبلیو ایس) کی صدر بھی ہیں۔ یہ تنظیم خواتین میں سائنسی تعلیم کے فروغ کے لئے کام کرتی ہے۔