روضہ نبوی: خواتین کورات میں زیارت کی اجازت

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 11-11-2021
خواتین کورات میں روضہ نبوی شریف کی زیارت کی اجازت
خواتین کورات میں روضہ نبوی شریف کی زیارت کی اجازت

 

 

مدینہ منورہ: سعودی حکومت کی جانب سے مدینہ منورہ میں واقع مسجدِ نبوی ﷺ میں رات کے وقت خواتین کو روضہ شریف کی زیارت کی اجازت مل گئی۔

مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خواتین بابِ عثمان، گیٹ نمبر 24 اور بابِ مکہ گیٹ نمبر 37 سے روضہ شریف پہنچ سکتی ہیں۔

مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ خواتین زیارت اور نماز کے لیے اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کریں۔