برہان پور میں بھی بن گیا تاج محل

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 22-11-2021
برہان پور میں بھی بن گیا تاج محل
برہان پور میں بھی بن گیا تاج محل

 

 

آواز دی وائس، برہان پور

لیجئے! اب ایک اور تاج محل حاضر ہے۔ بس فرق اتنا ہے کہ ایک مقبرہ ہے مگر یہ خوابی مکان ہے۔ یکسانیت یہ ہے کہ دونوں ہی بیویوں کی محبت میں بنائے گئے ہیں ۔ایک فرق یہ ہے کہ آگرہ کے تاج محل کو  شاہ جہاں کی بیگم نے اپنی آخری آرام گا ہ بنایا تو اس تاج محل کو کسی نے اپنی بیوی کی ’قیام گاہ‘ بنا دیا ہے۔

 ریاست مدھیہ پردیش کے برہان پور کے اسکول ڈائریکٹر آنند پرکاش چوکسے نے اپنا گھر بالکل تاج محل جیسا بنایا ہے۔ 4 بیڈ روم کا یہ گھر، 3 سال میں بن کر مکمل ہوا۔

چوکسے نے اسے اپنی اہلیہ منجوشا کو تحفے میں دیا ہے۔ اس میں ایک بڑا ہال، 2 بیڈروم نیچے اور 2 بیڈروم اوپر ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں ایک کچن، لائبریری اور مراقبہ کا کمرہ بھی ہے۔

awazurdu

اس گھر کو انڈین کنسٹرکنگ الٹراٹیک آؤٹ اسٹینڈنگ اسٹرکچر آف مدھیہ پردیش سے نوازا گیا ہے۔

آگرہ میں بنایا گیا اصل تاج محل مغل حکمران شاہ جہاں نے اپنی بیوی ممتاز کے لیے بنوایا تھا۔ ممتاز کی موت 14ویں بچے کی ڈیلیوری کے دوران برہان پور کے ایک محل میں ہوئی۔

ممتاز محل کی لاش 6 ماہ تک برہان پور کے آہوخانہ میں محفوظ رکھی گئی۔ شاہ جہاں پہلے تاج محل کو برہان پور سے گزرنے والی دریائے تپتی کے کنارے پر بنانا چاہتا تھا لیکن بعض وجوہات کی بنا پر اسے برہان پور کے بجائے آگرہ میں تعمیر کرنا پڑا۔

awaz

اندر اور باہر سے دیکھئے اس نئے تاج محل کو 


چوکسے بتاتے ہیں کہ انھیں اس بات کی فکر تھی کہ تاج محل برہان پور میں کیوں نہیں بن سکتا، اس لیے انھوں نے شاہ جہاں کی طرح اپنی بیوی کو تاج محل تحفے میں دینے کا فیصلہ کیا۔ اس گھر کو بنانے میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن آنند کے جنون نے انہیں کامیابی عطا کی۔

تاج محل جیسا گھر بنانے والے کنسلٹنگ انجینئر پروین چوکسے نے کہا کہ آنند چوکسے نے ان سے تاج محل جیسا گھر بنانے کو کہا تھا۔ یہ ایک مشکل کام تھا۔ آنند اور ان کی بیوی تاج محل دیکھنے آگرہ گئے۔ واپس آنے کے بعد انجینئروں سے کہا گیا کہ وہ تاج محل جیسا گھر بنائیں۔

آنند چوکسے نے اورنگ آباد کے دولت آباد میں تاج محل جیسا مقبرہ بھی دیکھا تھا۔ اس سے پہلے آنند نے انجینئرز سے 80 فٹ اونچا ایک منفرد گھر بنانے کے لیے کہا تھا لیکن اجازت نہ ہونے کی وجہ سے انھوں نے تاج محل جیسا گھر بنانے کا اسائنمنٹ دے دی۔

انجینئرز نے کہا کہ اسلامی افسانوں کے مطابق تاج محل ایک مقبرہ ہے۔ ان تمام دلیلوں کو نظر انداز کرتے ہوئے آنند چوکسے نے تاج محل جیسا گھر بنانے کو کہا۔

awazurdu

انجینئروں نے انٹرنیٹ کے ذریعے تاج محل کی 3D تصویر نکالی۔ پھرگھر بنانا شروع کیا۔ یہ گھر 3 سال میں مکمل ہوا۔ یہ گھر اصل تاج محل کے مقابلے میں ایک تہائی رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ انجینئر پروین چوکسے کے مطابق اس گھر کا رقبہ 90 بائی 90 ہے جس میں مینار بھی شامل ہے۔

بنیادی ڈھانچہ 60 بائی 60 ہے۔ گنبد کو 29 فٹ اونچا رکھا گیا ہے۔