انڈونیشا:’’واریا‘‘ایک مسلم برادری،جہاں مرد،عورت بن کرزندگی گزاردیتے ہیں

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 11-01-2022
انڈونیشا:’’واریا‘‘ایک مسلم برادری،جہاں مرد،عورت بن کرزندگی گزاردیتے ہیں
انڈونیشا:’’واریا‘‘ایک مسلم برادری،جہاں مرد،عورت بن کرزندگی گزاردیتے ہیں

 

 

دنیا میں ایسی بہت سی برادریاں اور قبائل ہیں جن کا رہن سہن اور ثقافت جاننے کے بعد حیرت ہوتی ہے۔ ان کے مذہبی اور سماجی عقائد بھی عجیب ہیں۔ ان کے کھانے پینے کی عادات و اطوار بھی منفرد ہیں۔ ان برادریوں کی زندگی عام لوگوں جیسی نہیں ہے۔

انڈونیشامیں ایک ایسی عجیب کمیونٹی ہے جہاں مرد اپنی ساری زندگی عورت بن کر گزار دیتے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ کمیونٹی دین اسلام پر یقین رکھتی ہے، اسی لیے یہ دنیا کی باقی مسلم طبقوں سے مختلف ہے۔ یہ برادری واریا کے نام سے جانی جاتی ہے۔

awaz

اس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے لوگ انڈونیشیا میں رہتے ہیں، اس کمیونٹی کے لوگ اسلام کے تمام عقائد کو اسی طرح مانتے ہیں جس طرح باقی مسلمان مانتے ہیں۔ انہیں بھی دوسرے لوگوں کی طرح تعلیم یافتہ ہونا چاہیے، اس لیے سال 2008 میں یوگیکارتا میں اس کمیونٹی کے لیے ایک مسجد بنائی گئی اور ایک مدرسہ بھی بنایا گیا۔

انڈونیشیا کو دنیا میں سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک کہا جاتا ہے۔ واریا ایک انڈونیشین لفظ ہے۔ یہ لفظ ان لوگوں کے لیے استعمال ہوتا ہے جو نہ عورت ہیں نہ مرد۔ یعنی مخنث۔ سابق امریکی صدر براک اوباما کی دائی کا تعلق بھی واریا برادری سے تھا۔ درحقیقت براک اوباما کی زندگی کا بڑا حصہ انڈونیشیا میں گزرا اور اس دوران ان کی دیکھ بھال واریا برادری کی دائیاں کرتی تھیں۔

اس کمیونٹی میں رہنے والے لوگوں کو ٹرانس جینڈرکہاجاسکتا ہے۔ حالانکہ یہ لوگ پیدائشی طور پر مرد ہوتے ہیں لیکن ساری زندگی عورت بن کر جیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس برادری کا نام واریا ہے۔ یہ طبقہ ایسی زندگی گزارتا ہے کیونکہ وہ حیاتیاتی طور پر مرد ہیں، لیکن وہ محسوس کرتے ہیں کہ ان کی آتماعورت ہے۔

یہی وہ بنیادی وجہ ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی پوری زندگی ایک عورت کے طور پر گزارتے ہیں۔ انہیں بچپن سے ہی عورتوں کی طرح ملبوسات پہننے کی عادت پڑ جاتی ہے۔