گمنام حسب اللہ، اب دنیا کے امیر ترین ٹِک ٹاکرز میں شامل

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 30-08-2022
گمنام حسب اللہ، اب دنیا کے امیر ترین ٹِک ٹاکرز میں شامل
گمنام حسب اللہ، اب دنیا کے امیر ترین ٹِک ٹاکرز میں شامل

 

 

داغستان: چند برس کی مدت میں داغستان سے تعلق رکھنے والے معروف ٹک ٹاکر، حسب اللہ مخمدوف شہرت کے بعد اب مہنگی اور پرتعیش زندگی کے رسیا ہوگئے ہیں۔ حال ہی میں وہ سڈنی کے دورے پر گئے تو سیکیورٹی گارڈ ان کے ساتھ تھے۔ اس موقع پر حسب اللہ نے ڈولچی اینڈ گبانا کے سوالاکھ کے جوتے اور ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کا گوشی بیگ اتھا رکھا تھا اور سڈنی ایئرپورٹ سے انہیں رولز رائس کار میں ہوٹل تک لے جایا گیا۔

گمنام حسب اللہ، اب دنیا کے امیر ترین ٹِک ٹاکرز میں شامل ویب ڈیسک منگل 30 اگست 2022 شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرے مزید شیئر مزید اردو خبریں حسب اللہ کی عمر 19 برس لیکن قد پستہ ہے تاہم وہ اب دنیا بھر میں مشہور ہوچکے ہیں اور بے تحاشہ دولت کما رہے ہیں۔ فوٹو: فائل حسب اللہ کی عمر 19 برس لیکن قد پستہ ہے تاہم وہ اب دنیا بھر میں مشہور ہوچکے ہیں اور بے تحاشہ دولت کما رہے ہیں۔ فوٹو: فائل داغستان: چند برس کی مدت میں داغستان سے تعلق رکھنے والے معروف ٹک ٹاکر، حسب اللہ مخمدوف شہرت کے بعد اب مہنگی اور پرتعیش زندگی کے رسیا ہوگئے ہیں۔

awaz

حال ہی میں وہ سڈنی کے دورے پر گئے تو سیکیورٹی گارڈ ان کے ساتھ تھے۔ اس موقع پر حسب اللہ نے ڈولچی اینڈ گبانا کے سوالاکھ کے جوتے اور ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کا گوشی بیگ اتھا رکھا تھا اور سڈنی ایئرپورٹ سے انہیں رولز رائس کار میں ہوٹل تک لے جایا گیا۔ حسب اللہ مخمدوف 2020 تک گمنام تھے، جس کے بعد انہوں نے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر مزاحیہ ویڈیو بنانا شروع کیں۔

awaz

یہاں تک کہ ان کے مداحوں کی تعداد اب لاکھوں میں ہیں اور وہ کئی مہنگے برانڈز کے سفیر بھی ہیں۔ شروع میں انہوں نے مذاق پر مبنی (پرینک) ویڈیو بنائیں اور وہ کرتب دکھاتے ہوئے بھی نظرآئے۔ اس کے بعد انسٹاگرام پر اب تک ان کے فالوورز کی تعداد 24 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ٹک ٹاک ویڈیوز 4 ارب 70 کروڑ مرتبہ دیکھی جاچکی ہیں۔

awaz

مکسڈ مارشل آرٹ کے کھلاڑی محمد خبیب بھی ان کے ذاتی دوستوں میں شامل ہیں جس کے بعد حسب اللہ کو ان کے مداحوں نے ’چھوٹا خبیب‘ کا نام دیا ہے۔ اس کے بعد 2021 میں انہوں نے اپنا کارٹون این ایف ٹی کی صورت میں ریلیز کیا تھا۔ آج کل وہ آسٹریلیا کے دورے پر ہیں جہاں وہ یکم ستمبر تک مصروف رہیں گے۔