ٹائم 100 نیکسٹ : دنیا کے ٹاپ سو میں ہندوستان سے آکاش امبانی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
ٹائم 100 نیکسٹ : دنیا کے ٹاپ سو میں ہندوستان سے آکاش امبانی
ٹائم 100 نیکسٹ : دنیا کے ٹاپ سو میں ہندوستان سے آکاش امبانی

 

 

نئی دہلی : آواز دی وائس

ریلائنس جیو کے چیئرمین آکاش امبانی کا نام ٹائم میگزین کی "ٹائم 100 نیکسٹ" کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ واحد ہندوستانی ہیں جنہیں اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ہندوستانی نژاد امرپالی گن کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جو سوشل میڈیا پلیٹ فارم اونلی فینز کی سی ای او ہیں۔

ٹائم100 نیکسٹ  دنیا بھر کے 100 ابھرتے ہوئے ستاروں کی درجہ بندی ہے جو دنیا کو بہتر بنانے اور مستقبل کو متعین کرنے کے لیے غیر معمولی پیش رفت کرتے ہیں۔

ٹائم نے آکاش کے بارے میں کہا کہ وہ ایک ہندوستانی کاروباری خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور توقع ہے کہ وہ کاروبار میں ترقی کریں گے۔ جون میں، 30 سالہ جونیئر امبانی کو 426 ملین سے زیادہ صارفین کے ساتھ ہندوستان کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی جیو کے چیئرمین کے طور پر ترقی دی گئی۔

آکاش امبانی کے بارے میں ٹائم میگزین نے کہا کہ انہوں نے گوگل اور فیس بک کے ساتھ اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے سودے مکمل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ میگزین نے کہا کہ آکاش نے صرف 22 سال کی عمر میں جیو بورڈ میں جگہ بنائی تھی، جو ایک اہم کامیابی ہے۔

ٹائم نے کہا کہ اس فہرست میں کاروبار، تفریح، کھیل، سیاست، صحت، سائنس اور سرگرمی کے مستقبل کی تشکیل کرنے والے 100 ابھرتے ہوئے نوجوان شامل ہیں۔ اس فہرست میں امریکی گلوکارہ ایس زیڈ اے، اداکارہ سڈنی سوینی، باسکٹ بال کھلاڑی جا مورانٹ، ہسپانوی ٹینس کھلاڑی کارلوس الکاراز، اداکار اور ٹیلی ویژن کی شخصیت کیکے پامر اور ماحولیاتی کارکن فرویزا فرحان بھی شامل ہیں۔

 

امرپالی گن کو مواد تخلیق کرنے والوں کی سائٹ اونلی فینس کے سی ای او کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ ٹائم نے کہا کہ ان کی قیادت میں کمپنی نے ایک سیکورٹی اور شفافیت کا مرکز شروع کیا اور پلیٹ فارم کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔