اسٹاک مارکیٹ کی شروعات دھوم کے ساتھ، سینسیکس 1100 پوائنٹس کی اچھال

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 11-04-2025
اسٹاک مارکیٹ کی شروعات دھوم کے ساتھ، سینسیکس 1100 پوائنٹس کی اچھال
اسٹاک مارکیٹ کی شروعات دھوم کے ساتھ، سینسیکس 1100 پوائنٹس کی اچھال

 



نئی دہلی: عالمی مارکیٹ میں اتھل پتھل اور تجارتی جنگ کے خدشات کے درمیان آج ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ جیسے ہی جمعرات کو بازار کھلا، سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس میں زبردست چھلانگ دیکھنے کو ملی۔ جہاں ایک طرف امریکہ اور چین کے درمیان ٹیرف کو لے کر تناؤ بڑھ رہا ہے وہیں دوسری طرف ہندوستانی سرمایہ کاروں نے گھریلو اشاروں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے خریداری کی

صبح 9:22 پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ سینسیکس 1,193.66 پوائنٹس یا 1.62 فیصد بڑھ کر 75,040.81 پر پہنچ گیا، جبکہ نفٹی 384.50 پوائنٹس یا 1.72 فیصد بڑھ کر 22,783.65 پر ٹریڈ کر رہا تھا

سینسیکس اور نفٹی میں زبردست اضافہ

جمعرات کو جیسے ہی بازار کھلا، سینسیکس 988 پوائنٹس بڑھ کر 74,835.49 کی سطح پر پہنچ گیا۔ اسی وقت، نفٹی 296 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 22,695.40 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ یہ اضافہ تقریباً 1.3 فیصد تھا، جو ظاہر کرتا ہے کہ عالمی دباؤ کے باوجود مقامی مارکیٹ نے مضبوطی دکھائی۔

اڈانی گروپ کے حصص میں بمپر چھلانگ

اڈانی گروپ کے حصص میں آج کی ابتدائی تجارت کے دوران زبردست اضافہ دیکھا گیا۔ گروپ کی تمام لسٹڈ کمپنیوں کے حصص میں تیزی کے ساتھ کاروبار ہوا۔ جس میں سب سے بڑی چھلانگ فلیگ شپ کمپنی اڈانی انٹرپرائزز اور اڈانی گرین انرجی کے حصص میں دیکھی گئی جو 3 فیصد سے زیادہ اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ اڈانی پاور، اڈانی پورٹس، اڈانی ٹوٹل گیس کے حصص میں بھی 2 فیصد سے زیادہ کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار دیکھا گیا۔