جواد خان : پرانی کاروں کوالیکٹرونک وھیکل میں بدلنے والےدماغ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 23-07-2021
وینٹج  کار  کے ساتھ  انجینئر جواد خان
وینٹج کار کے ساتھ انجینئر جواد خان

 

 

 آواز دی وائس، سری نگر

 جموں کے چناب ویلی کے بھدرواہ سے تعلق رکھنے والے انجینئر جواد خان ان دنوں سُرخیوں میں ہیں، کیوں کہ انھوں نے پرانی کار کو ایک نئی زندگی بخش رہے ہیں۔

وہ پرانی کاروں یا وینٹج کاروں(Vintage Cars) کے دیوانے ہیں۔ انجینئر جواد خان نے وینٹج کار ایک نیا رنگ و روپ دینے کا بیڑا اُٹھایا ہے۔

چناب ویلی کے رہنے والے 23 سال کے انجینئر جواد خان نے اپنے اسٹارٹ اپ پراجکٹ ٹیڈپول(Tadpole Projects)کے تحت یہ کام کر رہے ہیں۔ سنہ 1946 کی ووکس ویگن بیٹل سے لے کر 1936 کی آسٹن 10 تک کی کاروں کو الکٹرونک ویکل میں تبدیل کر رہے ہیں۔

ووکس ویگن بازار میں 1937 میں آیا ، اس زمانے میں یہ کار کوئلے سے چلا کرتی تھی، اس کے بعد 1975 میں اس میں ڈیزل انجن جوڑا گیا اور اب انجینئر جواد خان ان پرانی کاروں کو الیکٹرونک انجن سے جوڑنے کا کام کر رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی الکٹرونک ویکل کے لیے ہندوستانی بازار کھلا ہوا ہے، ابھی یہاں الٹرانک گاڑیاں چلن عام نہیں ہوا ہے۔

انجینئر جواد خان نے گذشتہ برس ستمبر 2020 میں اپنے منصوبے کو آئی ٹی آئی دہلی کے سنٹر آف ایکسلینس فار ریسرچ آن کلین کار (Centre of Excellence for Research on Clean Air) میں پیش کیا اور وہاں بتایا کہ وہ کس طرح پرانی کاروں کو الکٹرونک کاروں میں تبدیل کر رہے ہیں۔

اس تعلق سے وہ خود کہتے ہیں کہ ٹیڈپول پروجیکٹس کے تحت ہم سڑک پر نئی کاریں شامل کیے بغیر ملک میں ای وی ماحولیاتی نظام کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ہم ایک حل فراہم کرتے ہیں، جو اقتصادی اعتبار سے لوگوں کے لیے بوجھ نہ بنے۔تاہم ہماری اولین ترجیح یہ ہے کہ ہم اپنے خریداروں کو مطمئن کرنا ہی مرا اہم مقصد ہے۔

ایجاد میں دلچسپی

جواد کا تعلق ایک متوسط طبقے سے ہے۔ان کے والد ایک چھوٹی سی کرانہ دکان چلاتے ہیں، جبکہ ان کی والدہ ایک سرکاری اسکول کی ٹیچر ہیں۔ ان کے علاقے بھدرواہ میں تعلیم کی شرح 86 فیصد سے زائد ہے، تاہم وہاں ماحول ایسا نہیں ہے کہ کوئی اختراعی کام کوئی شروع کر سکے، تاہم اسی علاقے میں جواد کی شخصیت پروان چڑھی اور اس نے کچھ نیا کرنے کا سوچا۔

سائنس سے لگاو
جواد خود کہتے ہیں کہ سائنس سے مجھے بچپن سے ہی لگاو ہے، مجھے ہمیشہ چیزوں کو بنانے اور نئی چیزوں میں دلچسپی تھی۔ اسی وجہ سے میں نے الیکٹرونک اور میکنک کی دکان میں کام سیکھنا شروع کیا۔ اس طرح ان کے اندر الٹرونک گاڑیوں سے دلچسپی پیدا ہوگئی۔

جواد نے ریاست پنجاب کے راجپورہ کے جدید تعلیمی ادارہ سوامی ویویکانند انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی(Swami Vivekanand Institute of Engineering and Technology )سے الیکٹریکل انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔

جواد خان کہتے ہیں کہ بی ٹیک کرنے کے بعد انھوں نے ایم ٹیک کرنا چاہا اور ا سکی تیاریاں بھی مکمل کر لی تھی کہ آئی آئی ٹی دہلی سے ان کے پاس کال آ گئی اور وہ دہلی آگئے۔

یہاں آئی آئی ٹی دہلی کے سابق طالب علم ارون ڈوگل سے ان کی ملاقات ہوئی، جہاں انہیں وینٹیج کار میں الیکٹرک انجن لگانے کا موقع مل گیا۔

بالآخر جواد خان کو نومبر 2020 میں میجر ریٹارڈ منجیت راجن کی کار بیٹیل1948 کو چھ ماہ کی محنت کے بعد الکڑونک کار میں تبدیل کر دیا۔ اس تعلق سے وہ کہتے ہیں سڑکوں پر پرانی گاڑیوں کو دیکھ کر لوگ حیرت میں پڑے ہوئے ہیں، لیکن یہ کاریں تاریخ اور آٹوموبائل کے ارتقا کو خوبصورتی سے پیش کرتی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ جب آپ کسی ونٹیج کار کے مالک سے ان کو برقرار رکھنے اور چلانے کی بات کرتے ہیں تو یہ ان کے لیے ایک عجیب قسم کی خوشی کی بات ہوتی ہے۔ 

awazurdu

خیال رہے کہ جواد ونٹیج کار کے انجن کو بدل کر اس میں 15 کیلو کا واٹ موٹر لگا دیا ہے، جس کی مدد سے 60 سے 70 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے کار دوڑائی جا سکتی ہے۔

جب کہ اس کی بیڑی کا بیک اپ ایک گھنٹے میں 80 کیلو میٹر ہے۔ اس میں وہ تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ انھوں نے جو موٹر بنائے ہیں، ابھی اس میں بیٹری ابھی بیٹری بیک اپ کم ہے، جب کہ خریدار چاہتے ہیں وہ ایسا موٹر بنائیں جو ایک بار چارج کرنے پر 120 کلو میٹر سے 300 کیلو میٹر چلے۔

انجینیئر جواد خان کو فی الوقت 30 کاروں کے آرڈر ملے ہیں، جن پر وہ کام بھی کر رہے ہیں اور ان میں بہتری لانے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔

فی الوقت ایک کار پر گراہک کو 4 لاکھ روپئے تک خرچ اآ رہا ہے، تاہم ان کی پرانی کار روڈ پر دوڑنے لائق ہو جا رہی ہے، یہی ان کے لیے تسلی بخش ہے؛اور انجینئر جواد خان اپنے کام سے بہت خوش ہیں، وہ جو کام کرنا چاہتے ہیں، انہیں وہ کام مل گیا ہے، جس میں وہ تن دہی کے ساتھ لگے ہوئے ہیں۔

پرانی کاروں کو تبدیل کرنے کا خیال

انجینئر جواد خان کہتے ہیں ہر کوئی اپنی پرانی یادوں کو سنبھال کر رکھنا پسند کرتا ہے اگر بات پرانی کار کی ہو تو اس کی بات ہی الگ ہوتی ہے۔

اس سے بہتر کیا بات ہوگی ایک شخص پرانی کار میں نیا الٹرونک انجن لے کر سڑک پر دوڑا رہا ہے، بس اسی جذبے نے مجھے اس سمت میں کام کرنے پر مجبور کر دیا۔