نیتی آیوگ اکسپورٹ تیاری انڈیکس :جموں و کشمیر تیسرے نمبر پر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-03-2022
نیتی آیوگ اکسپورٹ تیاری انڈیکس :جموں و کشمیر  تیسرے نمبر پر
نیتی آیوگ اکسپورٹ تیاری انڈیکس :جموں و کشمیر تیسرے نمبر پر

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

نیتی آیوگ کے ذریعہ برآمدی تیاری انڈیکس 2021 کے دوسرے ایڈیشن میں جموں اور کشمیر مرکزی خطے کے درمیان تیسرے مقام پر پہنچنے والے سرفہرست کار گزاروں میں ابھر کر سامنے آیا ہے۔

تیسرا مقام حاصل کرکے جموں و کشمیر کی مجموعی درجہ بندی 36 ویں سے بڑھ کر 23 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے اور اس کے اسکور 12.27 سے بڑھ کر 30.07 ہو گئے ہیں۔ جموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن ( نوڈل ایجنسی فار ایکسپورٹ پروموشن) کے توسط سے محکمہ صنعت و تجارت نے تمام ای پی آئی پیرامیٹرز میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ اس نے مجموعی طور پر برآمد دوست ماحول پیدا کیا ہے ۔

 جے کے ٹی پی او نے برآمد کنندگان کو بی ایس ایم، صلاحیت سازی کی ورکشاپس، تجارتی میلوں اور نمائشوں کے علاوہ او ڈی او پی پراڈکٹس کو حتمی شکل دینے، ضلع کے تحت برآمدی مرکز کے طور پر ضلع کے برآمدی منصوبوں کے ذریعے مختلف مارکیٹ کنیکٹس فراہم کیے ہیں۔

 یہ انڈیکس نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین ڈاکٹر راجیو کمار نے نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت، سکریٹری، محکمہ کامرس، بی وی آر سبھرامنیم اور دیگر معززین کی موجودگی میں جاری کیا۔