پھولوں کی کاشت سے کسانوں کی آمدنی میں ہوگااضافہ:تومر

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 04-01-2022
پھولوں کی کاشت سے کسانوں کی آمدنی میں ہوگااضافہ:تومر
پھولوں کی کاشت سے کسانوں کی آمدنی میں ہوگااضافہ:تومر

 

 

نئی دہلی/ پونے:وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے پھولوں کی کاشت سے ویلیو ایڈڈ مصنوعات تیار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

تومرنےانڈین انسٹی ٹیوٹ آف فلوریکلچر میں بنیادی ڈھانچے کی سہولت کے طور پر ’فیلڈ آفس-کم-لیبارٹری بلڈنگ ‘ کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ کسانوں کی آمدنی میں اضافے کے لیے پھولوں کی کاشت جیسا ویلیو ایڈیشن کرنا ہو گا، اسے زیادہ سے زیادہ کسانوں کو اپنانا چاہئے اور پروسیسنگ سے بھی جڑنا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ پھولوں کی ضرورت آج بھی ملکی روایات، مذہبی، سماجی، سیاسی وغیرہ پروگراموں میں ہے ۔ پھولوں کی تجارت میں برآمدات کے نقطہ نظر سے کافی گنجائش ہے، وہیں ہمارے ملک کی متنوع آب و ہوا قدرے بہتر ہے کہ پھولوں کی کاشت بہت پروان چڑھ سکتی ہے ۔

انہوں نے کسانوں کو پھولوں کی ویلیو ایڈڈ مصنونات جیسے گلاب میں گلکند اور دیگر پھولوں کی مصنوعات کو وقت کے مطابق تبدیل کرنے اورمارکیٹ بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا، جس سے آمدنی میں اضافہ ہو سکے۔

تومر نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی کے لیے بہت سی اسکیمیں لاگو کی گئی ہیں۔ ان کے ساتھ ساتھ کسانوں کو تکنیکی طور پر بھی مضبوط ہونا پڑے گا ۔ حکومت پھولوں کی کاشت کو فروغ دینے کے لیے بھی منصوبہ بند طریقے سے کام کر رہی ہے۔

انہوں نے ’ویسٹ ٹو ویلتھ مشن‘ کا حوالہ دیا، اور یہ بھی کہا کہ زرعی مصنوعات عالمی معیار کی ہونی چاہئیں ۔ زیادہ سے زیادہ تحقیق کی مدد سے کاشتکاری کواس طرح ترقی دی جائے کہ نوجوانوں کو اس کی طرف راغب کیا جا سکے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو سکیں ۔ (ایجنسی)