بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 20-11-2021
بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی
بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی

 

 

نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل نرمی کے باوجود سرکاری تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نےآج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کو ئی کمی نہیں کی۔

دارالحکومت دہلی مسلسل سولہویں دن بھی دونوں ایندھنوں کی قیمتیں ریکارڈ سطح پرممستحکم رہی۔ مرکزی حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی سے ملک میں اس کی قیمتوں میں کمی آئی ۔

اس کے بعد اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں ایندھنوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ ) کو کم کر دیا ہے۔

اس سے متعلقہ ریاستوں میں ان دونوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی آئی ہے۔ اس کا اثر آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر برقرار ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ دارالحکومت دہلی میں ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کے پمپ پر پٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر برقرار ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔

آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:

شہر کا نام——پٹرول (روپے/لیٹر)——(ڈیزل روپے/لیٹر)

دہلی ————— 103.97-————— 86.67

ممبئی-——————109.98—————— 94.14

چنئی ——————101.40 —————— 91.43

کولکتہ ————104.67——————-89.79

(ایجنسی ان پٹ )