ڈاکٹر معیدرشیدی کو بھارتیہ بھاشا پریشد یوا پُرسکار سمّان

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 12-04-2025
ڈاکٹر معیدرشیدی  کو بھارتیہ بھاشا پریشد یوا پُرسکار سمّان
ڈاکٹر معیدرشیدی کو بھارتیہ بھاشا پریشد یوا پُرسکار سمّان

 



علی گڑھ: بھارتیہ بھاشا پریشد نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے استاد اور مشہور شاعر معید رشیدی کو اپنے باوقار’یوا پرسکار سمّان-2025‘سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ایوارڈ ہر سال قومی سطح پر ہندوستانی ادب میں نمایاں خدمات انجام دینے والے چارہندوستانی زبانوں کے چار نوجوان ادیبوں کو دیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر معیدرشیدی کوملنے والایہ اعزاز ایک توصیفی سند، شال، اور 51000 روپے (اکاون ہزار روپے) پر مشتمل ہے۔ یہ ایوارڈ انھیں کولکاتا میں یکم مئی 2025 کو منعقد ہونے والی ایک تقریب میں پیش کیا جائے گا۔
    ڈاکٹر معید رشیدی کو اس سے قبل 2013میں ساہتیہ اکادمی، دہلی نے نوجوان ادیب کی حیثیت سے اپنے قومی اعزاز سے سرفراز کیا تھا۔ اب تک ان کی سات کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔ ان کے شعری مجموعے‘آخری کنارے پر‘ (اردو) اور ’عشق‘ (ہندی) کو ریختہ فاؤنڈیشن نے شائع کیا ہے۔