#DimpleKapadia

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-06-2021
ڈمپل کپاڈیہ
ڈمپل کپاڈیہ

 

 

ممتاز بالی ووڈ اداکارہ ڈمپل کپاڈیا آج 64 سال کی ہو گئی ہیں

ڈمپل کپاڈیا 8 جون 1957 کو بمبئی میں گجراتی کاروباری شخصیت چونی بھائی کپاڈیا کے گھر پیدا ہوئیں۔چونی بھائی ایک دولت مند اسماعیلی کھوجہ خاندان سے تھے یہ خاندان بمبئی کے مضافاتی علاقے سانٹا کروز میں رہائش پزیر تھا جہاں کپاڈیا نے سینٹ جوزف کانونٹ ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ انھوں نے خود کو تیزی سے پختہ سوچ رکھنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اکثر اپنے سے بڑے بچوں سے دوستی کی و انھوں نے اداکار راجیش کھنہ سے شادی کی یہ شادی بوبی کی رہائی سے چھ ماہ قبل، جوہو میں اپنے والد کے بنگلے میں 27 مارچ 1973 کو آریہ سماج کی رسومات کے مطابق ادا کی گئی تھی۔ ڈمپل کپاڈیا کی اپریل 1982 میں راجیش کھنہ سے علیحدگی اختیار ہوگئی اور اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ اپنے والدین کے گھر واپس چلی گئیں۔وہ دو سال بعد اداکاری میں واپس آئی و17 و۔ 1985 میں انڈیا ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے، انھوں نے تبصرہ کیا "جب میری اور راجیش کی شادی ہوئی، اس دن ہمارے گھر کی زندگی اور خوشی ختم ہوگئی" ڈمپل کا کہنا تھا کہ اس کے ناخوشگوار ازدواجی تجربے میں عدم مساوات اور اس کے شوہر کی بے وفائی بھی شامل ہے۔ بہرحال وہ ساگر سے فلموں میں واپس آئی تھیں اور یہ واپسی بہت کامیاب رہی تھی۔اس کے بعد ایک وقت ایسا آیا جب وہ آخری وقت میں راجیش کھنہ کے ساتھ تھیں۔