جے ایم آئی انٹرنس: محمد نعیم بنے نمبر ون

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 21-07-2022
جے ایم آئی انٹرنس: محمد نعیم بنے نمبر ون
جے ایم آئی انٹرنس: محمد نعیم بنے نمبر ون

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

کہا جاتا ہے کہ کامیابی بڑے شہروں میں رہنے سے ملتی ہے، مگرایسا کہنا غلط ہے کہ کیوں کامیابی کو چھوٹے اور بڑے شہر میں تقسیم نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اس کو محمد نعیم نے سچ ثابت کر دکھایا ہے۔ وہ ایک چھوٹے سے شہرمئو سے تعلق رکھتے ہیں مگرانہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں داخلے کے لیے ہونے والےانٹرنس امتحان میں نہ صرف کامیابی حاصل کی بلکہ قومی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپنے والدین اور شہر کا نام روشن کیا ہے۔  

نہ کوئی اسکول چھوٹا ہوتا ہے نہ اسکول بڑا ہوتا ہے، دراصل اسکول کا ماحول بڑا ہوتا ہے اور ان سب کو بڑا کرنے میں اسکول کی انتظامیہ اور اساتذہ کی پیش رفت شامل ہوتی ہے، جہاں طلبا اپنی شخصیت کو نکھارتے ہیں۔

ملک کے اندر بے شمار سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی ادارے چل رہے ہیں۔ ان تعلیمی اداروں میں لاکھوں لاکھ طلبا تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک تعلیمی ادارہ اسکالر پبلک اسکول ہے۔ یہ اسکول ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں واقع ہے۔ یہ اسکول مئوشہر میں کسی تعارف کا محتاج نہیں، وہاں کا تعلیمی نظام پورے مئو میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔

اس تعلیمی ادارےکےطالب علم محمد نعیم نےنہ صرف اسکول اورشہرکی سطح پربلکہ انہوں نےآل انڈیا لیول پر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔محمد نعیم کی وجہ سے اس کی اسکول چہار جانب تعریف ہو رہی ہے۔اس کے لیے بلاشبہ اسکالر پبلک اسکول کی انتظامی کمیٹی اساتذہ اور تمام اسٹاف مبارکباد کے مستحق ہیں۔

 مئو کے طالب علم محمد نعیم نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پلس ٹو میں داخلے کے لیے انٹرنس امتحان دیا تھا۔ انہوں آل انڈیا میں پہلا رینک حاصل کرکےاپنےوالدین اوراساتذہ سمیت اپنےشہرکا نام روشن کیا ہے۔ .

آپ کو بتا دیں کہ انٹرنس امتحان میں پورے ہندوستان سے تقریباً پچاس ہزار طلبا شریک ہوئے تھے۔یہاں انٹرنس امتحان پاس کرنا بڑی بات ہے۔خیال رہے کہ محمد نعیم کا تعلق مئو کے محلہ ڈومن پورہ کسری سے۔ ان کے والد کا رضی الرحمٰن ہے، جب کہ ان کے دادا کا نام مولانا عبدالحکیم (عبدالرحمٰن) تھا۔

 ان کی ابتدائی تعلیم اسکالر پبلک سکول سے ہوئی اور انہوں نے اسکالر فاؤنڈیشن مئو سے کوچنگ بھی کی۔مئوشہر کے مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ اب مئو بدل رہا ہے، مئو کے بچے تعلیم کی بلندیوں پر پہنچ کر اپنے شہر کا نام روشن کر رہے ہیں۔

محمد نعیم کی کامیابی پرانہیں مبارکباد دینے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مبارک باد دینے والوں میں خاص طور پر اویس طرف دار، سابق ایم پی سلیم انصاری، ڈاکٹر شکیل احمد، جاوید چندن، سابق میونسپل صدر ارشد جمال، سیدظفر، افضل رانا، راشد ضیا، حنیفہ نعمانی، ڈاکٹر امتیاز ندیم، جمال ارپنا، ڈاکٹر ظہیر احمد اور دیگرافراد شامل ہیں۔