عازمین حج اپنے ساتھ کیا کیا لے جا سکتے ہیں؟

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 11-06-2022
عازمین حج اپنے ساتھ کیا کیا لے جا سکتے ہیں؟
عازمین حج اپنے ساتھ کیا کیا لے جا سکتے ہیں؟

 

 

مکہ: کورونا کی وبا کے باعث بیرون ممالک کے عازمین کے لیے دو سال بعد حج بحال ہوا ہے۔ مختلف ممالک سے سعودی عرب آنے والے عازمین حج کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

حجاج کی سعودی عرب روانگی سے قبل زائرین کو تربیت دی جاتی ہے۔ جس میں حج کے فرائض کی ادائیگیوں، سفر کے دوران ضروری اقدامات اور تمام جائز اشیا کی فہرست بھی فراہم کی گئی ہے۔

 حاجی کیمپ میں حجاج کو تربیت دینے کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ کون سی اشیا ساتھ لے کر جانی چاہییں۔

 سفر حج کے دوران کم سے کم سامان ساتھ لے کر جانا چاہیے جو باآسانی ساتھ رکھا جاسکے، بالخصوص زائد عمر کے حجاج جتنا کم سامان ساتھ لے کر جائیں گے اتنی ہی آسانی ہوگی کیونکہ وہاں عام رہائش کی طرح رہائش نہیں ہوتی اور جگہ کی بھی کمی ہوتی ہے اس لیے ہر حاجی کو یہ بتایا جاتا ہے کہ کم سے کم سامان رکھا جائے۔‘ 

 حجاج سفری دستاویزات کے لیے اپنے ساتھ ایک چھوٹا ضرور بیگ رکھیں۔ اس کے علاوہ احرام کے دو جوڑے بھی رکھیں اور ویسے پہننے کے لیے کپڑوں کے چار جوڑے ساتھ لے کر جائیں۔

 ایسا بیگ ساتھ رکھیں جو زیادہ بڑا بھی نہ ہو اور جس میں سارا سامان بھی پورا آجائے۔

اس کے علاوہ چھتری، جوتے اور پانی کی بوتل ساتھ لازمی رکھیں تاکہ ڈی ہائیڈریشن کا شکار نہ ہوں۔ 

 عام طور پر حج سے متعلق تربیت کے دوران ضروری اشیا کے حوالے سے باقاعدہ بریفنگ کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ عازمین حج کو تربیت بھی دی جاتی ہے۔ جس میں ضروری اشیا کی ایک فہرست دی جاتی ہے تاکہ حجاج کو کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔