ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، 200 میزائل داغے، امریکہ نے کیا میزائلوں کو تباہ، کچھ نے مچائی تباہی- دیکھیں حملے کی ویڈیوز

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 14-04-2024
 ایران کا  اسرائیل پر جوابی حملہ، 200 میزائل داغے، امریکہ نے کیا میزائلوں کو تباہ، کچھ نے مچائی تباہی- دیکھیں حملے کی ویڈیوز
ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، 200 میزائل داغے، امریکہ نے کیا میزائلوں کو تباہ، کچھ نے مچائی تباہی- دیکھیں حملے کی ویڈیوز

 

تہران: وہی ہوا جس کا ڈر تھا ایران اور اسرائیل آمنے سامنے ہیں اسرائیلی حملے کے بعد اب ایران نے براہ راست اسرائیل پر جوابی حملے شروع کر دیے ہیں مشرقی وسطی ایک بڑی جنگ جانب بڑھنا شروع ہو گیا ہے- ایران نے اسرائیلی سرزمین پر اپنے پہلے براہ راست حملے میں سنیچر کو رات دیر گئے دھماکہ خیز ڈرونز اور میزائل فائر کیے ہیں جس کی وجہ سے ایک بڑی کشیدگی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے جبکہ امریکہ نے اسرائیل کی حمایت کے لیے ’آہنی عزم‘ کا اعادہ کیا ہے۔  اپ کو بتا دیں کہ اسرائیل نے شام میں ایرانی سفارت خانے پر بمباری کی تھی یہ ایرانی حملہ اسی کا جواب ہے

بہرحال دوسری جانب امریکہ نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف داغ غیر تمام ڈرونز اور میزائلوں کو امریکہ نے ناکام بنا دیا ہے - امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر داغے جانے والے تقریباً تمام ڈرونز اور میزائلوں کو مار گرانے میں مدد کی ہے۔ ایران نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات اسرائیل پر 200 سے ز یادہ  ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کیا ہے

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے اتوار کو تسلیم کیا کہ ایرانی فضائی حملوں سے ایک اسرائیلی اڈے کو ’معمولی نقصان‘ پہنچا

ایران کی دھمکی

 ایران نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے ہفتے کی رات یہودی ریاست کے خلاف شروع کیے گئے حملوں کا جواب دیا تو وہ فوری طور پر دوگنی طاقت سے حملہ کرے گا  خبر رساں ادارے تسنیم نے یہ اطلاع دی دمشق میں ایرانی سفارت خانے سے متصل قونصلر انیکسی بلڈنگ پر اسرائیل کے فضائی حملے کے جواب میں ایران کے اسلامک ریولیوشنری گارڈ کارپس نے ہفتے کی رات اسرائیل پر ڈرون اور میزائل حملے کیے تھے

ایران کے حملوں کے فورا بعد اسرائیل کے کونے کونے میں خطرے کے سائرن بجنے کی آوازیں آرہی تھیں -ایمبولنس اور دیگر سروسز کی گاڑیاں سڑکوں پر دوڑتی رہی - صحافیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے زوردار دھماکوں کی آوازیں سنیں جنہیں مقامی میڈیا نے ڈرونز کو راستے میں روکے جانے کی کارروائی قرار دیا۔اسرائیل میں ایمبولینس سروس نے کہا کہ فوری طور پر ہلاکتوں کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے کچھ ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے۔
 تل ابیب اور مغربی یروشلم سمیت اسرائیل بھر کے شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور 720 سے زیادہ مقامات پر فضائی حملے کے سائرن بجنے لگے جب اسرائیلی فورسز ایرانی میزائلوں کو مار گرانے کی کوشش کر رہی تھیں۔
اسرائیلی فوج نے بعد میں کہا کہ ایران نے200 سے زیادہ قاتل ڈرون، بیلسٹک میزائل اور کروز میزائل اسرائیل پر داغے اور یہ کہ زیادہ تر پروجیکٹائل کو امریکی اور برطانیہ کی افواج کی مدد سے ملک کی سرحدوں سے باہر روکا گیا۔  مزید کہا گیا ہے کہ "چھوٹی تعداد میں کچھ نشانے پر پہنچے  بشمول جنوبی اسرائیل کے ایک اڈے پرجہاں بنیادی ڈھانچے کو معمولی نقصان پہنچا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہگاری نے بتایا کہ حملے میں ایک لڑکی زخمی ہوئی ہے۔ ہلاکتوں کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ان حملوں کے بعد ایران  نے کہا ہے کہ اس نے دمشق میں اس کے سفارتی مشن کو نشانہ بنائے جانے کے بعد ’اپنے دفاع‘ میں یہ کارروائی کی ہے۔ اس کے اقدام سے مزید کشیدگی میں اضافہ نہیں ہوگا اور ’معاملے کو ختم سمجھا جا سکتا ہے۔

بائیڈن کی اسرائیل سے اپیل

 ) امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے کہا ہے کہ وہ ایران کے حملے کا جواب نہ دیں وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ بائیڈن اور نیتن یاہو نے فون پراس وقت بات کی جب ایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل حملہ کیا اس کے علاوہ دوامریکی عہدیداروں نے ’این بی سی‘ کو بتایا کہ سینیرامریکی عہدیداروں میں ممکنہ اثرات کے بارے میں سوچے بغیر ایرانی حملے پر اسرائیلی ردعمل کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے۔العربیہ کے مطابق 3 ذرائع نے ’این بی سی‘ کو بتایا کہ بائیڈن نے نجی گفتگو میں اپنی تشویش کا اظہار کیا کہ نیتن یاہو امریکہ کو ایک وسیع تر تنازعے میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایک اسرائیلی اہلکار نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ ایران کے حملے کا جواب اتحادیوں کے ساتھ مل کر کیا جائے گا

اسرائیل نے ایران کے ان حملوں کی تصدیق کی ہے رات کی تاریکی میں آسمان کے میزائلوں اور ڈرون حملوں سے روشن ہونے کی تصاویر بھی موجود ہیں- اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ ایران سے 100 سے زیادہ ڈرون لانچ کیے گئے جبکہ عراق اور اردن میں سکیورٹی ذرائع نے بتایا درجنوں ڈرونز اوپر سے پرواز کرتے دیکھے گئے اور امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے کچھ ڈرونز کو مار گرایا ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے ایران کے ممکنہ حملے اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں اسکول بند کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ لوگوں کے اجتماعات پر بھی پابندی عائد کر دی تھی  کیونکہ اسرائیل کو اس بات کا یقین تھا کہ ایران کی جانب سے کوئی نہ کوئی جوابی کاروائی ہوگی
اسرائیل کے چینل 12 ٹی وی نے ایک اسرائیلی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کی فوج نے بیلسٹک میزائل بھی فائر کیے ہیں۔ اسرائیل کی فوج نے بھی کہا ہے کہ میزائل داغے گئے ہیں تاہم اسرائیل میں ان حملوں کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں۔
دعوے اور جوابی دعوے
دونوں جانب سے فوجوں نے حملوں کی اور جوابی حملوں کی تصدیق کی ہے ، اس کے ساتھ ہی مشرق وسطی میں ایک اور جنگ کا آغاز ہو گیا ہے ، اس سے قبل اسرائیل پچھلے چھ مہینے سے غزہ میں قیامت برپا کیے ہوئے ہے -جس میں اب تک 34 ہزار سے زیادہ افراد کی موت ہو چکی ہے لیکن اب یہی ٹکراؤ ایک بڑی جنگ کی شکل اختیار کر رہا ہے 
 ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ میزائلوں میں سے نصف نے کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کے زیادہ تر میزائلوں کو مار گرایا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے مزید کہا کہ حملہ اب بھی جاری ہے۔ایرانی ڈرونز نے کرمانشاہ، دوکوہہ، مغربی ایران اور دیگر علاقوں سے اڑان بھری۔
دوسری جانب العربیہ نیوز  کے مطابق ایرانی ڈرون عراق میں ناصریہ اور میسان کے علاقوں سے گزرے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہاگری نے بریفنگ میں بتایا کہ’ایران نے بغیر پائلٹ کے طیارے روانہ کیے ہیں۔ ڈرونز کو اسرائیل تک پہنچنے میں کئی گھنٹے لگیں گے اور اسرائیل تیار ہے
اسرائیل پر حملے کا ایران میں
 ایران میں اتوار کی علی الصبح ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور اسرائیل کے خلاف ڈرون اور میزائل حملے کی حمایت کا اظہار کیا۔ مظاہرین ایرانی اور فلسطینی قومی پرچم لہرا رہے تھے
 ہم ایران کے ساتھ تنازعہ نہیں چاہتے، پینٹاگون چیف
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایران، عراق، شام اور یمن سے اسرائیل کے خلاف داغے گئے درجنوں ایرانی ڈرونز اور میزائلوں کو روکنے میں مدد کی۔
آسٹن نے ایرانی حملے کی مذمت کی، جو دمشق میں تہران کے قونصل خانے پر اسرائیلی فضائی حملے کے جواب میں تھا-انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ایران کے ساتھ تنازعہ نہیں چاہتے، لیکن ہم اپنی افواج کے تحفظ اور اسرائیل کے دفاع کے لیے کام کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔
 اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب
حملے کے بعد اسرائیل کی درخواست پر اتوار کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیاگیا- اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریش نے حملے سے پیدا ہونے والی سنگین صورت حال کی مذمت کی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’مجھے پورے خطے میں کشیدگی میں ایک بہت بڑے تباہ کن اضافے کے حقیقی خطرے کے متعلق گہری تشویش ہے۔
 سعودی عرب کا اظہار تشویش
ایران اور اسرائیل کے درمیان نئی جنگ نے پورے خطے کو تشویش کا مرکز بنا دیا ہے-  موجودہ جنگی حالات پر سعودی عرب میں سخت تشویش ظاہر کی ہے -وزارت خارجہ کے  مطابق سعودی عرب نے مشرق وسطیٰ میں فوجی کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس میں شامل تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کرے- وزارت خارجہ نے وسیع تر جنگ کے خطرات سے خطے اور اس کے عوام پر ’سنگین نتائج‘ کے بارے میں متنبہ کیا
 عراقی فضائی حدود بند
اسرائیل پر ایران کے حملے کے بعد پورے خطے میں تناؤ کا ماحول ہے جنگ کا دائرہ وسیع ہونے کا خدشہ ہے اس دوران عراق نے اعلان کیا کہ وہ اپنی فضائی حدود بند کر دے گا اور ہوائی ٹریفک معطل کر دے گا۔وزیر ٹرانسپورٹ رزاق السعداوی نے بتایا کہ عراقی فضائی حدود بند کرتے ہوئے ہوائی ٹریفک روک دی گئی