سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان 18 اہم معاہدوں پر دستخط

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 15-07-2022
شاہ سلمان اور ولی عہد سے امریکی صدر جو بائیڈن کی ملاقات
شاہ سلمان اور ولی عہد سے امریکی صدر جو بائیڈن کی ملاقات

 

 

جدہ :  امریکہ کے صدر جو بائیڈن ہم آج اپنے تاریخی دورہ سعودی عرب پر پہنچ گئے- دنیا کی نظریں اس دور پر مرکوز تھی حسب توقع  جدہ ایئرپورٹ پر بورڈنگ کا شاندار استقبال کیا گیا بعد ازاں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے جمعے کو جدہ کے قصر السلام میں امریکی صدر جو بائیڈن نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں ملاقات کی۔

خادم حرمین شریفین نے امریکی صدر اور ان کے ہمراہ وفد کو سعودی عرب میں خوش آمدید کہا۔

جو بائیڈن کے سعودی عرب کے دورے کے موقع پر سعودی وزرا اور امریکی حکام کے درمیان 18 اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں

سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اس موقع پر سعودی عرب اور امریکہ کے تاریخی تعلقات اور مختلف شعبوں میں دوست عوام اور دونوں ملکوں کے مفادات کی تکمیل میں معاون طور طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

Awaz

وزیر مملکت و رکن کابینہ و مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان اور امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن اور قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیوان بھی ملاقات کے موقع پر موجود تھے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان 18 نئے معاہدے ہوئے ہیں جن کا تعلق سرمایہ کاری ،توانائی اور صحت کے شعبوں سے ہے۔ 'ان معاہدوں سے دونوں ملکوں کے درمیان آئی سی ٹی ، توانائی اور صحت کے شعبوں میں مشترکہ تعاون کی راہیں کھلیں گی ۔ایک معاہدے کا تعلق چاند اور مریخ پر مزید تحقیق کےلیے مشترکہ کوششیں کرنا ہے۔ سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق جمعے کو ہونے والی اس ملاقات میں سعودی عرب اور امریکہ کے تاریخی تعلقات اور مختلف شعبوں میں دوست عوام اور دونوں ملکوں کے مفادات کی تکمیل میں معاون طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

 

امریکی صدر جو بائیڈن جمعے کو شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جس کے بعد وہ جدہ کے السلام محل کے لیے روانہ ہوئے جہاں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔ صدر بائیڈن اس موقع پر امریکی عرب مشترکہ سربراہ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے جس کا اہتمام خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے کیا ہے۔

دورۂ مشرق وسطیٰ میں سعودی عرب روانگی سے قبل جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ’فلسطینی عوام کو اسرائیل کے ساتھ امن کے لیے سیاسی راہ کی ضرورت ہے، چاہے وہ راستہ دو ریاستی حل ہی کی صورت میں ہو۔‘ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت لحم میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ’فلسطینی عوام تکلیف میں ہیں جسے محسوس کیا جا سکتا ہے۔ دو ریاستی حل کا امریکی عزم اب بھی قائم ہے اور یہ تبدیل نہیں ہوا۔‘ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ’امریکہ فلسطینی صحافی شیریں ابوعاقلہ کے قتل کے مکمل احتساب کا مطالبہ جاری رکھے گا۔

امریکی صدر جو بائیڈن کی مشرق وسطیٰ آمد اپنی تقریر میں امریکی صدر نے فلسطینی اداروں کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔ مشرق وسطیٰ کا دورہ کرتے امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعے کو فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں کسی بڑی سفارتی کامیابی کے بغیر فلسطین کے لیے معاشی اقدامات کی توقع کی جا رہی ہے۔