امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 04-02-2023
امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

 

 

اسلام آباد: پاکستانی روپے میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں گراوٹ جاری ہے اور پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے گرکر 276.سے نیچے آ گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو ڈالر کی قیمت 276.58 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو امریکی ڈالر 271.36 روپے پر بند ہوا تھا۔ ہفتے کے آخری کام کے دن مقامی کرنسی کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 5.22 روپے یا تقریباً 1.89 فیصد تک گراوٹ آئی تھی۔