بھگوان بدھ کی چا ر کپلاواستو نشانیاں نمائش کےلئے منگولیا پہنچیں

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 14-06-2022
بھگوان بدھ کی  چا ر کپلاواستو نشانیاں  نمائش کےلئے منگولیا پہنچیں
بھگوان بدھ کی چا ر کپلاواستو نشانیاں نمائش کےلئے منگولیا پہنچیں

 

 

نیو دہلی : بھگوان بدھ کی چارمقدس کپلاواستو نشانیاں آج 11 روزہ نمائش کےلئے منگولیا پہنچیں ،جن کے ساتھ 25رکنی وفد ہے،جس کی قیادت قانون اور انصاف کے وزیر جناب کرن ریجیجو کررہے ہیں۔ان مقدس مذہبی نشانیوں کا خیر مقدم منگولیا کی وزیر ثقافت ایچ ای محترمہ نومین چنبٹ ،ایم پی / انڈیا منگولیا فرینڈ شپ گروپ کی چیئرپرسن محترمہ سارانچی میگ ،منگولیا کے صدر کے مشیر جناب کھامبانعمان خان اور دیگر معززین کے علاوہ بڑی تعداد میں بدھ بھکشوؤں نے پوری عقیدت و احترام کے ساتھ کیا

اس موقع پر انصاف اور قانون کے وزیر جناب کرن ریجیجو نے کہا کہ بھارت اور منگولیہ کے درمیان تاریخی تعلقات ان نشانیوں کے بھارت سے منگولیا آنے کے بعد مزید مضبوط ہوں گے۔ مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ اس وفد کے ذریعہ بھارت بھگوان بدھ کے امن کے پیغام کو دنیا تک لے جارہا ہے۔ مرکزی وزیر نےیہ بھی بتایا کہ گنڈن مونیسٹری میں بھگوان بدھ کے مرکزی مجسمہ کو 2015 میں وزیراعظم مودی نے منگولیا کے لوگوں کو تحفہ میں دیا تھا ،جو 2018 میں نصب کیا گیا ہے

Awaz

مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ منگولیا کے عوام کا بھارت کے ساتھ ایک مضبوط رشتہ ہے اور وہ بھارت کو دانش مندی کے ایک ذریعہ کے طورپر دیکھتے ہیں

اس کے بعد مقدس مذہبی نشانیوں کا گینڈن مونیسٹری میں بدھ مت کے نعروں اور پوجا ارچنا کے ساتھ استقبال کیا گیا۔بھگوان بدھ کی مقدس نشانیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کےلئے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے۔ان نشانیوں کی آئندہ 11 روزہ نمائش کے دوران محفوظ رکھنے کےلئے انہیں گینڈن مونیسٹری کے بدھ بھکشوؤں کی موجودگی میں گینڈن مونیسٹری کو سونپا گیا۔