سعودی عرب:زم زم کو زیادہ دن تک محفوظ رکھنے والی بوتلیں متعارف

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 28-02-2023
سعودی عرب:زم زم کو زیادہ دن تک محفوظ رکھنے والی بوتلیں متعارف
سعودی عرب:زم زم کو زیادہ دن تک محفوظ رکھنے والی بوتلیں متعارف

 

 

مکہ: سعودی عرب کی انتظامیہ نے رمضان سے قبل آب زم زم کو زیادہ دیر تک محفوظ بنانے کیلئے جدید بوتلیں متعارف کرادیں ۔ عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق حرم شریف اور مسجد نبویؐ کے امور کے صدر ڈاکٹر شیخ عبدالرحمان السدیس نے دیگر حکام کے ہمراہ حرم شریف میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں شرکت کی جہاں شیخ عبدالرحمان نے آب زم زم کیلئے جدید بوتلوں کا افتتاح کیا۔

شیخ السدیس نے تقریب سے خطاب میں زائرین میں زمزم کی بوتلوں کی تقسیم کیلئے صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس تقریب کے دوران حرم شریف اور مسجد نبویؐ کے زائرین تک آب زمزم پہنچانے والی ’ زمزم آب رسانی ‘ کی انتظامیہ کے کردار کو بھی سراہا گیا۔