پاکستان: اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کی 16 کروڑ ڈالر امداد کی اپیل

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 30-08-2022
پاکستان: اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کی 16 کروڑ ڈالر امداد کی اپیل
پاکستان: اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کی 16 کروڑ ڈالر امداد کی اپیل

 

 
 
 نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ نے پاکستان کے لیے 16 کروڑ ڈالر امداد کی اپیل کی ہے۔
ان کے مطابق پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے ملک کو درپیش مشکلات ان کا دل رنجیدہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی طوفانی بارشوں اور ان کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔
انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ ’پاکستان کو متاثرین سیلاب کے لیے فوری امداد کی اشد ضرورت ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے وفاقی وزیر برائے پلاننگ احسن اقبال نے منگل کو کہا کہ اب تک سیلاب سے 11 سو سے زائد اموات ہوئی ہیں اور تین کروڑ سے زائد  آبادی متاثر ہوئی ہے۔ 10 لاکھ سے زائد گھر تباہ ہوچکے ہیں۔ان کے مطابق ابتدائی تخمینے کے حساب سے 10 ارب ڈالر سے زائد بحالی کے لیے درکار ہوں گے۔

ملک کے ترقیاتی بجٹ کا بھی جائزہ لے رہے ہیں، جتنے فنڈز ہوسکے اتنے سیلاب متاثرین کے لیے مختص کریں گے۔ تباہی بہت زیادہ ہوئی ہے، لیکن اب ہم ان غریب آبادیوں کی تعمیر نو منظم انداز میں کر سکتے ہیں۔‘’2013 میں جب ہم آئے تو ایک سیلاب سے بچاؤ پروگرام بنایا تھا جس پر2018  سے عمل شروع ہونا تھا۔

پانچ پانچ سال کے دو منصوبے بنائے گئے تھے۔ پہلے پانچ سال میں177 ارب سے پاکستان کے لیے فلڈ پروٹیکشن سٹریکچر وغیرہ پر مشتمل جامع پروگرام تھا جس میں وفاق نے سالانہ17.50 ارب کے قریب خرچ کرنے تھے۔‘ان کے بقول گذشتہ چار سالوں میں اس منصوبے پر عمل نہیں کیا گیا۔ اگر عمل کیا جاتا تو بہت حد تک زراعت اور انسانی جانوں کے نقصان سے بچا جا سکتا تھا۔