پاکستان: اپوزیشن اتحاد نے کیا عمران خان کی رہائی کے لیے مظاہرے کا آغاز

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 13-04-2024
 پاکستان: اپوزیشن اتحاد نے کیا عمران خان کی رہائی کے لیے مظاہرے کا آغاز
پاکستان: اپوزیشن اتحاد نے کیا عمران خان کی رہائی کے لیے مظاہرے کا آغاز

 

اسلام آباد: پاکستان میں سیاسی اتھل پتھل کے بعد اب شہباز شریف کی قیادت میں حکومت قائم ہو چکی ہے لیکن اب اپوزیشن نے متحد ہو کر پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے صدر عمران خان کی رہائی کے لیے ایک بڑی تحریک کا اغاز کیا ہے، جس کا بگل ہفتہ کو بجایا گیا- پاکستان تحریک انصاف سمیت اپوزیشن کی چھ جماعتوں نے ہفتے کو حکومت مخالف تحریک کا آغاز کر دیا ہے جس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے

 گذشتہ روز جمعے کو پاکستان کی حزب اختلاف کی جماعتوں نے ’تحریک تحفظ آئین پاکستان‘ کے نام سے اتحاد تشکیل دیا تھا جس کے سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی ہیں

پچھلے کئی ماہ سے جیل میں بند عمران خان کی حمایت میں یہ سب سے بڑا مظاہرہ یا تحریک ہے جس کے ساتھ عمران خان کو رہا کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے -حکومت مخالف تحریک کا آغاز کرنے والے اپوزیشن اتحاد میں پاکستان تحریک انصاف، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل، جماعت اسلامی، مجلس وحدت المسلمین اور سنی اتحاد شامل ہیں۔

اپوزیشن کے سینیئر لیڈران نے حکومت پر سیاسی اور انتقامی کاروائی کا الزام لگایا اور عمران خان کو رہا کرنے کے لیے کئی قراردادیں منظور کی -جلسے میں پیش کی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستان کے تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں اور ملک کے تمام ادارے عوام کے منتخب کردہ پارلیمان کے تابع ہوں۔ پارلیمنٹ کو خودمختار اور اداروں کی مداخلت سے پاک کیا جائے۔