پاکستان: کراچی میں جاپانی شہریوں کی گاڑی پر خودکش حملہ، دو دہشت گرد ہلاک

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 19-04-2024
پاکستان: کراچی میں جاپانی شہریوں کی گاڑی پر خودکش حملہ، دو دہشت گرد ہلاک
پاکستان: کراچی میں جاپانی شہریوں کی گاڑی پر خودکش حملہ، دو دہشت گرد ہلاک

 

کراچی:  پاکستان میں دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے، غیر ملکی باشندوں کو نشانہ بنانے کی کوشش جاری ہے - اب کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں پولیس نے غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق جمعے کی صبح دھماکہ اُس وقت ہوا جب غیرملکی شہریوں کی گاڑی مانسہرہ کالونی سے گزر رہی تھی۔ گاڑی میں سوار غیرملکیوں کے تحفظ کے لیے سکیورٹی گارڈز کی گاڑی بھی پیچھے موجود تھی۔ دھماکہ خودکش تھا۔ گاڑی میں سوار تمام غیرملکی محفوظ ہیں

 گاڑی میں پانچ غیر ملکی سوار تھے جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی ایکسپورٹ پروسسنگ زون میں کام کرتے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق ’غیرملکیوں کی گاڑی کو موٹرسائیکل پر سوار خود کش بمبار کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ جائے وقوعہ سے ایک کلاشنکوف اور دستی بم سے بھرا بیگ بھی ملا ہے