پاکستان:پارلیمنٹ ہاؤس مسجد سے 20 سے زیادہ نمازیوں کے جوتے چوری

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 19-04-2024
پاکستان:پارلیمنٹ ہاؤس مسجد سے 20 سے زیادہ نمازیوں کے جوتے چوری
پاکستان:پارلیمنٹ ہاؤس مسجد سے 20 سے زیادہ نمازیوں کے جوتے چوری

 

اسلام آباد: پاکستان بد ترین معاشی بحران کا شکار ہے،بے روزگاری اور مہنگائی نے کمر توڑ دی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب پریشان حال  اللہ کے گھر میں بھی ہاتھ کی صفائی دکھا کر جوتے صاف کررہے ہیں ۔وہ بھی  پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد میں ۔جہاں جمعہ کو کئی  نمازیوں کے جوتے چوری ہوگئے۔

پاکستانی چینل جیو نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد میں نماز جمعہ کیلئے ارکان اورا علیٰ افسران موجود تھے۔اس دوران مسجد سے صحافیوں، ارکان اسمبلی اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران کے جوتےغائب ہوگئے ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ 20 سے زائد نمازیوں کے جوتے چوری ہوئے ہیں۔ جوتے چوری ہونے کے بعد نمازیوں نے اس کی شکایت کی لیکن اس وقت تک جوتے پہنچ سے دور جا چکے تھے۔