ہندوستان کے حوالے سے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی:شریف حکومت

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 17-06-2022
ہندوستان کے حوالے سے  پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی:شریف حکومت
ہندوستان کے حوالے سے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی:شریف حکومت

 

 

اسلام آباد: پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستان کے حوالے سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ہندوستان کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور اس پر قومی اتفاق رائے ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جمعے کو جاری بیان کے مطابق ہندوستان سے تعلقات کے حوالے سے وزیر خارجہ کے انسٹی ٹیوٹ آف ا سٹریٹجک سٹڈیز میں خطاب کو غلط رپورٹ کیا گیا ہے۔

’پاکستان ہندوستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہش مند رہا ہے۔‘