نیتن یاہو غزہ میں بڑی غلطی کر رہے ہیں: جو بائیڈن

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 10-04-2024
نیتن یاہو غزہ میں بڑی غلطی کر رہے ہیں: جو بائیڈن
نیتن یاہو غزہ میں بڑی غلطی کر رہے ہیں: جو بائیڈن

 

واشنگٹن: غزہ کی یک طرفہ جنگ  اب انسانی بحران کای شکل اختیار کرچکی ہے ،لاکوں فلسطینی بھوک اور پیاس سے تڑپ رہے ہیں ۔ لیکن اسرائیل کچھ ماننے کے لیے تیار نہیں ۔ اب امریکی  صدر جو بائیڈن کی قوت برداشت جواب دیتی نظر آرہی ہے جو اسرائیل کی ہٹ دھرمی کے خلاف ناراضگی ظاہر کررہے ہیں ۔ اب ایک بار پھر انہوں  نے کہا ہے کہ غزہ جارحیت سے متعلق بن یامین نتن یاہو کا نقطہ نظر ایک ’غلطی‘ ہے۔ یہ امریکی صدر کا اسرائیلی وزیر اعظم کی طرف سے جاری تنازع پر اب تک کا سخت ترین بیان ہے۔

صدر نے یہ بات منگل کی شام یونی ویژن کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہی، جس میں انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امدادی قافلوں پر حالیہ میزائل حملے ’شرمناک‘ ہیں۔ انہوں نے لڑائی روکنے کا مطالبہ کیا۔بائیڈن نے انٹرویو کے دوران اس بات کا اعادہ کیا کہ گذشتہ ہفتے غزہ میں اسرائیلی حملے میں سات امدادی کارکنوں کی ہلاکت خوفناک" واقعہ تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں جس چیز کا مطالبہ کر رہا ہوں وہ یہ ہے کہ اسرائیلی صرف جنگ بندی کا مطالبہ کریں اور اگلے چھ یا آٹھ ہفتوں کے دوران غزہ میں داخل ہونے والی تمام خوراک اور ادویات تک مکمل رسائی کی اجازت دیں۔جنگ بندی کے حوالے سے بائیڈن کے بیانات ان کے پچھلے بیانات سے ایک تبدیلی کی اشارہ ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے معاہدے پر رضامندی کا بوجھ حماس پر پڑتا ہے۔بائیڈن نے اسرائیل پر غزہ میں مزید امداد کی اجازت دینے کے لیے اپنا دباؤ بھی بڑھا دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے لوگوں کی خوراک اور ادویات کی ضروریات فراہم نہ کرنے کا کوئی عذر نہیں ہے  انٹرویو میں غزہ میں "گلوبل سینٹرل کچن" کے امدادی کارکنوں کی ہلاکت کے بعد سے اسرائیل کے بارے میں بائیڈن کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کو ظاہر کیا گیا ہے۔