اسرائیل کا حملہ، ایران کا جوابی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 19-04-2024
اسرائیل کا حملہ، ایران کا جوابی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ
اسرائیل کا حملہ، ایران کا جوابی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ

 

تہران : ایران اور اسرائیل کے درمیان فوجی ٹکراؤ میں ایک نیا موڑ آیا جب جمعے کے روز ایک ایرانی شہر میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں -جسے اسرائیلی حملہ قرار دیا گیا ہے- تاہم تہران نے اس واقعے کو اہمیت نہ دیتے ہوئے عندیہ دیا کہ اس کا جوابی کارروائی کا کوئی منصوبہ نہیں۔ اس کو ایران کی جانب سے ایک ایسے ردعمل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو پورے خطے کو جنگ کی طرف جانے سے روکنے کا اظہار ہے۔

 محدود پیمانے کا حملہ اور ایران کا خاموش ردعمل دونوں ان سفارت کاروں کی کامیاب کوشش کی جانب اشارہ دیتے ہیں جو گذشتہ سنیچر کو اسرائیل پر ایرانی ڈرون اور میزائل حملے کے بعد سے ہر طرح کی جنگ کو روکنے کے لیے 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں۔
 
ایرانی میڈیا اور حکام نے دھماکوں کی ایک چھوٹی سی تعداد کا ذکر کیا ہے جو ان کے بقول اصفہان شہر میں تین ڈرونز مار گرانے کے نتیجے میں ہوئے۔