عامر تانبا قتل میں ہندوستان کا ہاتھ : پاکستان

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 15-04-2024
 عامر تانبا قتل میں ہندوستان کا ہاتھ : پاکستان
عامر تانبا قتل میں ہندوستان کا ہاتھ : پاکستان

 

اسلام آباد : ہندوستانی قیدی سربجیت سنگھ کے قاتل عامر تانبا کے قتل کے بعد اب پاکستان نے ہندوستان پر الزام لگانا شروع کردیا ہے ۔ پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ عامر تانبا کے قتل میں ہندوستان کے ملوث ہونے کے اشارہ ملے ہیں تاہم اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔

محسن نقوی نے لاہور میں  کہا کہ ’ماضی میں اسی قسم کے دو، چار واقعات میں ہندوستان براہ راست ملوث رہا اور عامر تانبا پر حملے میں بھی ان ہی طریقوں کو استعمال کیا گیا ہے۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ’پولیس تحقیقات کر رہی ہے لیکن شک وہیں (ہندوستا ن) جاتا ہے۔تمام ثبوت اسی طرف جا رہے ہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے تک کچھ کہہ نہیں سکتے۔ لیکن اشارے اسی طرف جا رہے ہیں۔

کوٹ لکھپت جیل میں 2013 میں سزائے موت کی سزا پانے والے قیدی  سربجیت سنگھ پر مبینہ طور پر حملہ کرنے والے عامر سرفراز عرف تانبا کو اتوار کو لاہور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ پاکستان کے شہر لاہور میں تمبا کی ہلاکت کے بعد اس کے ساتھیوں اور لشکر کے دہشت گردوں میں خوف کی فضا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دو حملہ آور بائک پر سوار ہو کر تمبا کی رہائش گاہ پہنچے۔ انہوں نے اپنے گھر کی گھنٹی بجا کر خود دروازہ کھولا اور جیسے ہی اس نے دروازہ کھولا حملہ آوروں نے اس پر فائرنگ کردی۔ اسے تین گولیاں لگیں اور قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ سربجیت کو جاسوسی کے جھوٹے الزام میں پکڑا گیا تھا۔

پاکستان نے سربجیت سنگھ کو جاسوسی کے جھوٹے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ تاہم اس وقت سربجیت سنگھ نے دلیل دی تھی کہ وہ غلطی سے سرحد پار کر کے پاکستان پہنچ گئے تھے، لیکن ان کی بات نہیں سنی گئی۔ اس کے بعد انہیں 1991 میں لاہور اور فیصل آباد میں ہونے والے بم دھماکوں کے مرکزی ملزم کے طور پر سزائے موت سنائی گئی۔ اس کے بعد انہیں 2013 میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے قتل کر دیا تھا