اگر اسرائیل... پوری طاقت سے جواب دے گا: تنازعہ کے درمیان ایران کا انتباہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 20-04-2024
اگر اسرائیل... پوری طاقت سے جواب دے گا: تنازعہ کے درمیان ایران کا انتباہ
اگر اسرائیل... پوری طاقت سے جواب دے گا: تنازعہ کے درمیان ایران کا انتباہ

 

 تہران:اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ دریں اثنا، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے جمعے کے روز کہا کہ اگر اسرائیل اس کے مفادات کے خلاف کارروائی کرتا ہے تو ایران فوری اور پوری طاقت سے جواب دے گا۔ رائٹرز کی خبر کے مطابق ، امیرعبداللہیان نے نبیسی نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا، "اگر اسرائیل ایک اور ڈھٹائی اور ایران کے مفادات کے خلاف کام کرنا چاہتا ہے، تو ہمارا اگلا ردعمل فوری اور زیادہ سے زیادہ سطح پر ہو گا۔" آپ کو بتاتے چلیں کہ ان کا یہ تبصرہ جمعہ کی صبح ایران پر اسرائیلی حملے کی خبروں کے بعد آیا ہے۔

ہمیں اپنی حفاظت کا جائز حق حاصل ہے۔

یہاں، ممبئی میں تعینات ایران کے قونصل جنرل نے جمعہ کو کہا کہ ان کے ملک کو حملے کی صورت میں اپنے دفاع کا جائز حق حاصل ہے۔ انھوں نے یہ تبصرہ ایک روز قبل ایک ایرانی کمانڈر کے اس بیان کے بعد کیا، جس میں انھوں نے کہا تھا کہ تہران اسرائیلی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے تیار ہے۔ ایرانی کمانڈر کا یہ بیان دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تنازع کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔ ممبئی میں ایران کے قونصل جنرل رضائی اسکندری نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اگر ہماری سرزمین پر، ہماری جوہری سائٹ پر، کہیں بھی حملہ ہوتا ہے تو ہمیں اپنے دفاع کا جائز حق حاصل ہے۔
اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا۔
دراصل اسرائیل نے ایران کے شہر اصفہان پر حملہ کیا ہے جس کے بعد ایران نے اپنا فضائی دفاعی نظام فعال کرتے ہوئے پروازیں معطل کر دی ہیں۔ اس کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ یہ حملہ ایران کی طرف سے اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز کے حملے کا جواب سمجھا جا رہا ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی فضائی دفاع کو آسمان میں فعال کر دیا گیا ہے۔ اصفہان کے مشرق میں اور اصفہان بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب تین دھماکے ہوئے۔ اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ میزائل حملہ اصفہان شہر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ جمعہ کی صبح تل ابیب میں کریا ملٹری ہیڈ کوارٹر میں کئی سینئر افسران موجود تھے۔ تاہم ایران نے کہا کہ کوئی میزائل حملہ نہیں ہوا بلکہ صرف ڈرون حملے ہوئے  ہیں
 ایران کے سرکاری میڈیا نے جمعے کے روز اطلاع دی ہے کہ وسطی صوبے اصفہان میں کئی چھوٹی اڑتی اشیاء کو آسمان پر گرا دیا گیا۔ ایرانی میڈیا نے بتایا کہ تہران، اصفہان اور شیراز کے لیے پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔