کینیڈی سے ایبے تک، دنیا میں قتل کیے گئے اہم عالمی رہنما

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 09-07-2022
کینیڈی سے ایبے تک، دنیا میں قتل کیے گئے اہم عالمی رہنما
کینیڈی سے ایبے تک، دنیا میں قتل کیے گئے اہم عالمی رہنما

 

 

کولمبو :جمعے کو انتخابی مہم کے دوران قاتلانہ حملے میں ہلاک ہونے والے جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو ایبے کا نام اب دنیا میں قتل کیے گئے اہم رہنماؤں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔

اس فہرست میں سب سے پہلا اور بڑا نام سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کا ہے جن کو سنہ 1963 میں ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں گولی مار کر قتل کیا گیا۔

مصر کے صدر انور سادات کو قاہرہ میں چھ اکتوبر سنہ 1981 کو فوجی پریڈ کے دوران شدت پسندوں نے فائرنگ کر کے قتل

۔ اندرا گاندھی  وزیراعظم اندرا گاندھی کو 31 اکتوبر سنہ 1984 کو دہلی میں قتل کیا۔ ان کے قتل میں دو سکھ گارڈز شامل تھے جنہوں نے فائرنگ کی تھی۔

راجیو گاندھی

اندرا گاندھی کے قتل کے بعد ان کے بیٹے راجیو گاندھی وزیراعظم بنے اور 1989 تک اس عہدے پر رہے۔ راجیو گاندھی کو مئی 1991 میں تامل خودکش حملہ آور نے نشانہ بنایا جب وہ انتخابی مہم میں شریک تھے۔

اولوف پام

سویڈن کے وزیراعظم اولوف پام کو فرروی سنہ 1986 میں اس وقت قتل کیا گیا جب وہ سٹاک ہوم میں ایک سینیما سے اپنی اہلیہ کے ہمراہ گھر جانے کے کلے تھے۔ اس قتل کی وجہ آج تک معلوم نہ ہو سکی۔

awaz

محمد بودیاف

الجیریا کے صدر محمد بودیاف کو جون سنہ 1992 میں ان کے باڈی گارڈ نے اُس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا جب وہ خطاب کر رہے تھے۔ ان کو عہدے سنبھالے صرف چھ ماہ ہوئے تھے۔

یٹزہاک رابن

اسرائیل کے وزیراعظم یٹزہاک رابن کو نومبر 1995 میں ایک یہودی شدت پسند نے اس وقت قریب سے تین گولیاں چلا کر قتل کیا جب وہ تل ابیب میں امن ریلی میں شریک تھے

بے نظیر بھٹو

پاکستان کی سابق وزیراعظم اور اپوزیشن رہنما بے نظیر بھٹو کو دسمبر 2007 میں ایک خودکش حملے اور فائرنگ کے واقعے میں قتل کیا گیا۔

جووینل موئز

ہیٹی کے صدر جووینل موئز کو سنہ 2021 میں ان کی نجی رہائش گاہ پر رات کے وقت مسلح کمانڈوز نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ اس کیس کی تفتیش جاری ہے۔