داؤد کم انچیون نہیں بنا سکیں گے جنوبی کوریا میں مسجد؟

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 24-04-2024
داؤد کم انچیون نہیں بنا سکیں گے جنوبی کوریا میں مسجد؟
داؤد کم انچیون نہیں بنا سکیں گے جنوبی کوریا میں مسجد؟

 

آواز دی وائس
جنوبی کوریا کے یوٹیوبر اور سابق کے-پاپ اسٹار داؤد کم کے انچیون میں مسجد بنانے کے منصوبے کو مقامی لوگوں کی مزاحمت اور دھوکہ دہی کے الزامات کا سامنا ہے۔ داؤد کم نے 2020 میں اسلام قبول کرنے سے پہلے کے-پاپ اسٹار جے کم کے نام سے جانے جاتے تھے۔
داؤد کم کے  یوٹیوب کے 5.55 ملین سبسکرائبرز ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کیا کہ وہ جنوبی کوریا میں مسلمانوں کے لیے مزید جگہیں بنانا چاہتے ہیں۔ دی کوریا ہیرالڈ کے مطابق، انہوں نے اپنے مداحوں سے اس منصوبے کے لیے مالی مدد کرنے کو بھی کہا تھا۔
تاہم، داؤد کِم کے انچیون میں مسجد کی تعمیر کے منصوبے میں متعدد رکاوٹوں  آ رہی ہیں۔ جن میں زمین کا معاہدہ ختم کرنا، انتظامی راستے میں رکاوٹیں، دھوکہ دہی کے الزامات اور مقامی لوگوں کی مزاحمت شامل ہیں۔
۔2015 کی مردم شماری کے اعداد و شمار کے مطابق، جنوبی کوریا کی 5 کروڑ آبادی میں سے، تقریباً 56 فیصد غیر مذہبی ہیں، پروٹسٹنٹ 19فیصد ہیں، اس کے بعد کوریائی بدھسٹ (15.5فیصد) اور کیتھولک (8فیصد) ہیں۔
اس ملک میں تقریباً 1,50,000 مسلمانوںہیں۔ ان میں سے تقریباً 1,20,000 مزدور ہیں، جن کا تعلق بنیادی طور پر ازبکستان، بنگلہ دیش، انڈونیشیا اور پاکستان سے ہے۔ داؤد کم کے عوامی طور پر مسجد کے لیے انچیون میں زمین خریدنے کا اعلان کرنے کے باوجود، زمین کے سابقہ مالک نے معاہدہ ختم کرنے کی درخواست کی تھی۔
یہ اس وقت ہوا جب علاقے کے مکینوں نے مسجد کے منصوبے کی مخالفت کی، اس خوف سے کہ عبادت گاہ کی وجہ سے ان کی جائیداد کی قدر میں کمی ہو جائے گی۔ دی کوریا ہیرالڈ کے مطابق، کم کی مجوزہ مسجد کی جگہ کے قریب غیر مسلم کوریائی باشندے اس منصوبے کے سخت خلاف تھے۔
انچیون میں مسجد کے لیے داؤد کم کا منصوبہ ان کا پہلا منصوبہ نہیں ہے۔ کے پوپ اسٹار کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے یہ منصوبہ اس وقت شروع کیا جب ڈیگو میں ایک مسجد کے لیے اس کے ابتدائی پروجیکٹ کو مقامی لوگوں کے اعتراضات کی وجہ سے ترک کرنا پڑا۔
انہوں نے مسجد بنانے کے اپنے منصوبے کے بارے میں پوسٹ کیا تھا اور عطیات کے لیے اپنے اکاؤنٹ کی تفصیلات شیئر کی تھیں، جس پر بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ نجی اکاؤنٹ کے ذریعے جمع ہونے والے فنڈز کو جنوبی کوریا میں عوامی عبادت گاہ کی تعمیر کے لیے اجازت نہیں دی گئی۔
بہت سے صارفین نے دوسروں کو خبردار کیا کہ وہ کم داؤد کو چندہ نہ دیں۔ سابق کے-پاپ اسٹار کی ذاتی زندگی بھی تنازعات میں گھری ہوئی ہے۔