عرب دنیا میں نماز عید کے خوبصورت مناظر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 10-04-2024
عرب دنیا  میں نماز عید  کے خوبصورت مناظر
عرب دنیا میں نماز عید کے خوبصورت مناظر

 

نئی دہلی : آواز دی وائس

دنیا کے بیشتر ممالک میں بدھ کو مسلمان عید الفطر منا رہے ہیں۔ عالم عرب اور دیگر ممالک میں عید کی رونق ہے۔ نماز عید کے ساتھ ہی خوشیوں کا دور شروع ہوگیا ۔ سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی میں عید کے سب سے بڑے اجتماعات منعقد ہوئ۔ ملک میں موسم بھی خوشگوار رہا ۔کیونکہ ریاض میں بارش کے دوران نماز عید ادا کی گئی۔ سعودی عرب کے ساتھ  ایران کے دارالحکومت تہران میں عید کا بڑا اجتماع ہوا۔ برطانیہ اور امریکا میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے۔ برطانوی وزیر اعظم نے مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دی۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش میں عید کل منائی جائے گی، جب کہ ترکیہ، آسٹریلیا سمیت یورپی ممالک میں بھی آج عید الفطر ہے۔

حرم شریف میں نماز عید کا منظر


مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں لاکھوں فرزندانِ اسلام نے نماز عید ادا کی، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے امت مسلمہ کو عید کی مبارک باد دی، سعودی دارالحکومت ریاض میں نمازیوں نے بارش کے دوران عید الفطر کی نماز ادا کی۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عید الفطر کے موقع پر سعودی شہریوں، مقیم غیر ملکیوں اور زائرین حرم کو مبارکباد دیتے ہوئے فلسطینی عوام پر حملے روکنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا عید الفطر پر خطاب کا متن وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے پڑھ کر سنایا۔خادم حرمین شریفین نے کہا کہ اس سال عید الفطر پر ہمیں فلسطینی عوام پرحملوں کو روکنے۔ ان کے مصائب ختم ہونے کی دعا کے ساتھ ان کے لیے امدادی راہداریوں کی فراہمی کی کوشش ہونی چاہئے۔ تاکہ وہ بھی آرام اور پرسکون زندگی گزار سکیں۔اپنے خطاب کے آخر میں شاہ سلمان نے کہا کہ ’ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ اپنے فضل و کرم اور سخاوت کے ذریعے مملکت کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھے۔

حرم شریف کے مناظر


مسجد نبوی میں نماز عید کا منظر

awazurdu

ریاض کے شاہی محل میں نماز عید کا منظر

awazurdu

#WATCH: #SaudiArabia's @KingSalman performs #Eid prayers at Al Salam Palace in #Jeddah - @alekhbariyatv https://t.co/7FBTqnYd9u pic.twitter.com/dX1IzRoRc1

 

مسجد اقصی میں نماز عید 

اسلام کے تیسرے سب سے مقدس مقام مسجد اقصیٰ میں نماز عید کے روح پرور اجتماع میں لاکھوں افراد نے شرکت کی، اسرائیل کی جانب سے عائد پابندیوں کے باوجود بیت المقدس کی بابرکت مسجد میں صبح سویرے شہری جوق در جوق نماز عید کے لیے امنڈ آئے، یروشلم میں اسلامی اوقاف کے محکمے نے ایک بیان میں بتایا کہ قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے الاقصیٰ سے زبردستی نکالے گئے متعدد شہریوں نے مسجد کے اطراف کی گلیوں میں نماز عید ادا کی۔

awazurdu