دبئی: ہندوستانی سفارت خانے نے ہیلپ لائن نمبر جاری کیے؛ بارش اور طوفان سے بچنے کے لیے ہدایات

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 19-04-2024
دبئی: ہندوستانی سفارت خانے نے ہیلپ لائن نمبر جاری کیے؛ بارش اور طوفان سے بچنے کے لیے ہدایات
دبئی: ہندوستانی سفارت خانے نے ہیلپ لائن نمبر جاری کیے؛ بارش اور طوفان سے بچنے کے لیے ہدایات

 

دبئی:  طوفان کی وجہ سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور عمان میں ریکارڈ بارش ہوئی۔ جس کے بعد وہاں کی صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔ پورا شہر سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔ ٹریفک ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ یہی نہیں، دبئی سے دہلی کی کم از کم 19 پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا۔ دریں اثنا، دبئی میں ہندوستان کے قونصل خانے نے دبئی اور شمالی امارات میں رہنے والے ہندوستانیوں کے لیے ہیلپ لائن نمبر اور رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔

 سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں، ہندوستانی قونصل خانے نے کہا کہ وہاں رہنے والے ہندوستانی موسم سے متعلق ہنگامی صورتحال کے لیے +971501205172، +971569950590، +971507347676، اور +971585754213 سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ قونصلیٹ نے یہ بھی کہا کہ وہ پھنسے ہوئے مسافروں کی سہولت کے لیے متحدہ عرب امارات کے حکام اور ایئر لائنز کے ساتھ رابطے میں ہے۔

 انڈین قونصلیٹ نے کہا کہ ایئر لائنز کی جانب سے مسافروں کو باقاعدہ اپ ڈیٹس دی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ہندوستانی کمیونٹی تنظیموں کی مدد سے بھی امدادی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ہندوستانی سفارت خانے نے کہا کہ ہم نے ہندوستان میں پھنسے ہوئے مسافروں اور ان کے اہل خانہ کے درمیان رابطے کی سہولت فراہم کی ہے۔ صورتحال معمول پر آنے تک ہیلپ لائن نمبرز کام جاری رکھیں گے۔ ہم دبئی اور شمالی امارات میں مقیم یا سفر کرنے والے ہندوستانی کمیونٹی کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں۔