دہلی: ہوٹل میں 70 سے زائد پاکستانیوں کے قیام کی اطلاع سے ہلچل

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 27-04-2024
دہلی: ہوٹل میں 70 سے زائد پاکستانیوں کے قیام کی اطلاع سے ہلچل
دہلی: ہوٹل میں 70 سے زائد پاکستانیوں کے قیام کی اطلاع سے ہلچل

 

نئی دہلی/ آواز دی وائس
جمعہ کی رات دہلی پولیس سمیت ملک کی سیکورٹی ایجنسیوں میں اس وقت ہلچل مچ گئی، جب خفیہ ایجنسی کو اطلاع ملی کہ پہاڑ گنج میں واقع ٹوڈے انٹرنیشنل ہوٹل میں 60 سے 70 پاکستانی ٹھہرے ہوئے ہیں۔ اس اطلاع کے بعد سیکورٹی ایجنسی کو الرٹ کر دیا گیا۔ پورے ہوٹل کے سامنے اور اطراف میں بڑی تعداد میں نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔
دہلی پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے۔ دہلی پولیس حکام نے ابتدائی تفتیش کے بعد پتہ چلا کہ کچھ مشتبہ سرگرمیاں ہو رہی ہیں۔ جس کے بعد اطلاع ملی کہ ٹوڈے انٹرنیشنل ہوٹل میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد ٹھہری ہوئی ہے۔
ہوٹل میں پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد کے قیام سے کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا سیکیورٹی ایجنسی کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ ہوٹل میں اتنی بڑی تعداد میں پاکستانی شہری مقیم ہیں، کیا یہ پاکستانی غیر قانونی طور پر آئے تھے؟ دہلی پولیس کے تمام سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
وسطی ضلع پولیس کے ڈپٹی کمشنر ایم ہرش وردھن کا کہنا ہے کہ یہ پاکستانی وفد ہے جو نظام الدین درگاہ کے لیے آیا ہے۔ اس کے باوجود کئی سوال اٹھائے جا رہے ہیں کہ جب یہ وفد آیا ہے تو دہلی پولیس کے پاس اس کی پیشگی اطلاع ہوگی، پھر بڑی تعداد میں پولیس فورس کیوں تعینات کی گئی ہے اور پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر کیوں پہنچے ہیں۔