نئی دہلی: جائنٹ ٹیک کمپنی ایپل نے ہندوستان سمیت دنیا کے 92 ممالک کے صارفین کو ایک خاص خطرے سے خبردار کیا ہے۔ ایپل نے کہا ہے کہ ہندوستان سمیت دنیا کے 91 ممالک کے صارفین کو کرائے کے اسپائی ویئر حملوں کا خطرہ ہے۔ ایپل نے اس خطرے کے حوالے سے بدھ کی رات دیر گئے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔ ایپل کا کہنا ہے کہ اس کے صارفین مرسنری اسپائی ویئر حملے کا شکار ہو سکتے ہیں۔ یہ اسپائی ویئر منتخب صارفین کو نشانہ بنا کر استعمال کیا جا رہا ہے۔ ایپل نے یہ انتباہ کئی مہینوں کے بعد جاری کیا جب حزب اختلاف کے متعدد رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ انہیں "ریاستی اسپانسرڈ" ہیکرز کی جانب سے ان کے آئی فونز تک رسائی کی کوشش کرنے والے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔
ایپل نے ہندوستان سمیت 92 ممالک کے صارفین کو خبردار کیا ہے۔
اب معروف ٹیک کمپنی ایپل نے ہندوستان سمیت 92 ممالک میں اپنے صارفین کو مرسنری اسپائی ویئر الرٹ بھیج دیا ہے۔ ایپل کے ایک بیان میں نوٹیفکیشن میں پیگاسس اسپائی ویئر کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ سال 2021 میں اپوزیشن لیڈروں کی جانب سے جاسوسی کے الزامات کی وجہ سے سیاسی طوفان کھڑا ہوگیا تھا۔
ایپل صارفین کو محتاط رہنے کی ہدایت