چین کےلڑاکا طیارے اورجنگی جہازنے میڈین لائن پار کیا: تائیوان

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 05-08-2022
 چین کےلڑاکا طیارے اورجنگی جہازنے میڈین لائن پار کیا: تائیوان
چین کےلڑاکا طیارے اورجنگی جہازنے میڈین لائن پار کیا: تائیوان

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

تائیوان کی فوج نے کہا ہے کہ 68 چینی لڑاکا طیاروں اور 13 جنگی جہازوں نے آبنائے تائیوان میں تائیوان اور چین کو الگ کرنے والی غیر سرکاری "میڈین لائن" کی خلاف ورزی کی ہے۔

 تائیوان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب چین تائیوان کے قریب شدید جنگی مشقیں کر رہا ہے، جسے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے دورہ سے مشتعل کیا گیا ہے۔

 تائیوان کی وزارت دفاع نے کہا کہ ہم کمیونسٹ فورسز کی طرف سے آبنائے تائیوان کی درمیانی لائن کو دانستہ طور پر کراس کرنے اور ارد گرد کے سمندری اور ہوا کو پریشان کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔