چین نے کیا وزیرخارجہ ایس جے شنکر کے بیان سے اتفاق

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 19-08-2022
چین نے کیا وزیرخارجہ ایس جے شنکر کے بیان سے اتفاق
چین نے کیا وزیرخارجہ ایس جے شنکر کے بیان سے اتفاق

 

 

بیجنگ: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا تھا کہ اگر ہندوستان اور چین ہاتھ نہیں ملاتے ہیں تو ایشیائی صدی نہیں آئے گی۔ چین نے کہا کہ مشرقی لداخ سرحدی تعطل کو حل کرنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت موثر ہے۔

جئے شنکر نے جمعرات کو بنکاک کی مشہور چولانگ کورن یونیورسٹی میں 'انڈیا وژن آف دی انڈو پیسیفک' پر لیکچر دیا تھا۔ اس کے بعد کئی سوالوں کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چین نے سرحد پر جو کچھ کیا اس کے بعد ہندوستان اور چین کے تعلقات انتہائی مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جب تک دونوں پڑوسی ملک ہاتھ نہیں ملاتے، ایشیائی صدی نہیں ہوگی۔

مشرقی لداخ میں چینی اور ہندوستانی فوجیوں کے درمیان ایک طویل تعطل جاری ہے۔ 5 مئی 2020 کو پینگونگ جھیل کے علاقے میں دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ ہوئی۔ اس کے بعد سے، تعطل کو حل کرنے کے لیے دونوں فریقوں کے درمیان کور کمانڈر سطح کے مذاکرات کے 16 دور ہو چکے ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن سے میڈیا بریفنگ کے دوران جے شنکر کے  بیان پر کہا کہ  ایک چینی رہنما نے ایک بار کہا تھا کہ اگر چین اور ہندوستان مضبوط ترقی حاصل نہیں کر سکتے تو ایشیائی صدی نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ایک حقیقی ایشیا پیسفک صدی یا ایشیائی صدی اسی وقت ہو سکتی ہے جب چین اور ہندوستان اور دیگر ممالک مضبوط ترقی حاصل کر سکیں۔ چین اور ہندوستان دو قدیم تہذیبیں، دو ابھرتی ہوئی معیشتیں اور دو بڑے پڑوسی ہیں۔

وانگ نے کہا کہ چین اور ہندوستان کے درمیان اختلافات سے کہیں زیادہ مشترکہ مفادات ہیں، اور دونوں پڑوسی ایک دوسرے کے لیے خطرہ بننے کے بجائے ایک دوسرے کو مضبوط کرنے کا بہتر  سمجھ رکھتے ہیں۔