حجاج کی آج سے روضہ مبارک پرحاضری

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 11-07-2022
حجاج کی آج سے روضہ مبارک پرحاضری
حجاج کی آج سے روضہ مبارک پرحاضری

 


 مدینہ : ادائیگی حج کی سعادت حاصل کرنے والے لاکھوں حجاج کے خیر مقدم کے لیے مدینتہ النبی میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ لاکھوں حجاج آج سے مدینتہ النبی میں نبی صلی اللہ علیہ کے روزہ پر سلام اور حاضری کے لیے پہنچنا شروع ہو رہے ہیں۔ حجاج کئی دنوں تک مدینہ میں قیام کریں گے۔

حج اور وزٹ کمیٹی سے متعلق امور کے سربراہ ڈاکٹر عیدالطام کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری محکموں اور وزٹ سے متعلقہ حکام نے اپنی تیار مکمل کرلی ہی ۔ تاکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھیوں کو سلام کرنے اور مسجد نبوی میں نمازپڑھنے کے لیے آنے والے حاجیوں کے قافلوں کو خوش آمدید کہہ سکیں۔

انہوں نے کہا یہ تیاریاں گورنر مدینہ اور مدینہ میں حج کمیٹی کے سربراہ شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز کے زیر نگرانی حجاج کے لیے سہولیات کے تسلسل کو بعد از حج 2022 بھی یقینی بنانے کے لیے مختلف شعبے مصروف عمل ہیں۔

اس مقصد کے لیے حج کمیٹی حکومت کے مخلتف کے ساتھ مربوط انداز میں کام کرتی ہے۔ تاکہ زائرین کو بہترین ، معیاری ، فوری اور خدمات بہم پہنچانے کے ساتھ ساتھ خدانخواستہ کسی بھی ہنگامی ضرورت کے تحت تمام امور بہ احسن انجام دیے جا سکیں۔

مسجد نبویﷺ کے علاوہ بھی مدینہ میں دیگر مساجد جن کی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نسبت اور تعلق کے حوالے ہیں ان میں بھی حجاج کی آمد کے پیش نظر ہر طرح کی تیاریاں مکمل ہیں۔

ان تمام مقدس مقامات میں حجاج کو ہر طرح سے صحت مندانہ ماحول کی فراہمی کے لیے بھی اقدمات کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں تمام حکومتی اداروں اور رضا کاروں کا تعاون بھی حاصل کیا گیا ہے۔

واضح رہے حجاج کرام مناسک حج کی ادائیگی کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھیوں کو سلام کرنے کے لیے بطور خاص مسجد نبوی حاضری دیتے ہیں اور کئی روز یہیں مدینہ میں قیام کرتے ہیں۔ اس دروان جنت البقیع اور کے علاوہ دوسرے مقدس مقامات بھی ان کے وزٹ کے لیے موجود ہوتے ہیں۔