رمضان المبارک پر ثانیہ مرزا کا پیغام

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 14-03-2024
رمضان المبارک  پر ثانیہ مرزا کا پیغام
رمضان المبارک پر ثانیہ مرزا کا پیغام

 

حیدرآباد: رمضان المبارک کا آغاز ہوچکا ہے اور دنیا بھر میں مسلم ہستیوں نے اب عبادت کے ماہ پر اپنے پیغامات سوشل میڈیا پر شئیر کرنے شروع کئے ہیں۔ ملک کی سابق ٹینس اسٹار نے رمضان المبارک کی مناسبت سے اہم پیغام شیئر کردیا۔

 انسٹاگرام اسٹوری میں سابق ثانیہ مرزا نے لکھا کہ روزہ صرف کھانے پینے سے روکنے کا نام نہیں ہے بلکہ ہر قسم کے منفی جذبات سے خود کو دور رکھنے کا بھی ایک عزم ہے۔ثانیہ مرزا نے پوسٹ میں غصہ، انا، نفرت، ضد، تکبر، جہالت، خود پرستی، منافقت، بے ایمانی، تشدد، حسد اور خود غرضی سے پرہیز کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

 

انہوں نے گزشتہ روز یہ اسٹوری شیئر کی جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے اس سے قبل بھی سفید لباس میں فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔ واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی تصدیق اس وقت ہوئی تھی جب شعیب ملک نے ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی تھی۔مرزا خاندان نے تصدیق کی تھی کہ دونوں مہینوں پہلے الگ ہو گئے تھے اور ثانیہ نے شعیب سے خلع لی تھی، ثانیہ اور شعیب کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔