اے ایم یو: منال احمد’ینگ جیوگرافر ایوارڈ2024

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 14-03-2024
اے ایم یو:  منال احمد’ینگ جیوگرافر ایوارڈ2024
اے ایم یو: منال احمد’ینگ جیوگرافر ایوارڈ2024

 

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ جغرافیہ کی ریسرچ اسکالر منال احمد کودکن جیوگرافیکل سوسائٹی آف انڈیا (ڈی جی ایس آئی) کے زیر اہتمام شعبہ جغرافیہ، عثمانیہ یونیورسٹی، حیدرآباد میں منعقدہ اٹھارہویں بین الاقوامی جغرافیہ کانگریس کے دوران ’ینگ جیوگرافر ایوارڈ2024 سے نوازا گیا۔

ینگ جیوگرافر سیشن کے دوران ممتاز کارکردگی کے لئے انہیں مذکورہ ایوارڈ کے تحت ایک شال، یادگاری نشان اور 7000 روپے کا انعام پیش کیا گیا۔ ان کے سپروائزر پروفیسر سید نوشاد احمد نے انہیں اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ مس منال فی الحال شمالی بہار میں ویٹ لینڈ کی صورت حال پر تحقیق کررہی ہیں۔