اسرائیل فلسطین تنازعہ پر سیمینار 4-5 مئی کو

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 07-04-2024
اسرائیل فلسطین تنازعہ پر سیمینار 4-5  مئی کو
اسرائیل فلسطین تنازعہ پر سیمینار 4-5 مئی کو

 

علی گڑھ،6 اپریل: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کی جانب سے ”اسرائیل فلسطین تنازعہ: موجودہ صورتحال اور مستقبل کے امکانات“ موضوع پر 4-5 مئی 2024 کو ہائبر موڈ میں دو روزہ بین الاقوامی سیمینار منعقد کیا جارہا ہے۔
                    صدر شعبہ اور سیمینار کے ڈائریکٹر پروفیسر عبدالحمید فاضلی نے بتایا کہ سیمینار میں شرکت کے لئے متعدد اسکالرز اور دانشوروں کو مدعو کیا گیا ہے جو تنازعہ کے تاریخی پس منظر، انسانوں پر اس کے اثرات اور انسانی حقوق، سفارت کاری اور امن بحالی کے عمل، خطہ کی سیاست، تنظیم ِاسلامی تعاون (او آئی سی) اور عرب لیگ کا کردار، علاقائی حرکیات اور امن کے امکانات جیسے پہلوؤں پر گفتگو کریں گے۔
                    سیمینار کے کنوینر ڈاکٹر بلال احمد کٹی، شریک کنوینر ڈاکٹر اعجاز احمد اور آرگنائزنگ سکریٹری ڈاکٹر محمد مسلم ہیں۔
 
                 سیمینار میں شرکت کے خواہشمند مختلف یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور طلباء ڈھائی سو سے تین سو الفاظ پر مشتمل اپنے مقالے کی تلخیص 18 اپریل تک اور تین ہزار سے پانچ ہزار الفاظ پر مشتمل مکمل مقالہ 29 اپریل تک بھیج سکتے ہیں