شارجہ: افغان کرکٹرز کا میچ کے دوران میدان میں روزہ افطار

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 13-03-2024
شارجہ:  افغان کرکٹرز کا میچ کے دوران  میدان میں روزہ افطار
شارجہ: افغان کرکٹرز کا میچ کے دوران میدان میں روزہ افطار

 

شارجہ: میدان میں افطار جی ہاں ایسا ہی کچھ منظر شارجہ میں دیکھنے کو ملا جب رمضان المبارک کے دوران جاری سیریز میں جب روزے افطار کا وقت ہوا تو میدان میں بیٹنگ کر تےافغانستان کے بیٹسمین روزہ کھولتے ہوئے نظر ائے _آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ کے دوران افغان کرکٹرز  نے میدان میں روزہ افطار کیا اور ساتھی کھلاڑیوں نے ڈریسنگ روم میں نماز ادا کی۔
میدان میں افطار کا منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرتی نظر ائی ہیں بات صرف میدان میں افطار کی نہیں تھی ڈریسنگ روم میں افغانستان کے کرکٹرز نے باجماعت نماز بھی ادا کی_
گزشتہ روز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں آئرلینڈ اور افغانستان کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کا آخری ون ڈے میچ کھیلا گیا۔
آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور افغانستان نے پہلے بیٹنگ کی۔
افغانستان کی اننگز کے دوران جیسے ہی مغرب کا وقت ہوا تو میچ کو کچھ لمحے کے لیے روکا گیا،اس دوران بیٹنگ پر موجود افغان بیٹر محمد نبی اور کپتان حشمت اللہ شاہدی نے میدان میں ہی روزہ افطار کیا
افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹر کے میدان میں روزہ افطار کرنے کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں محمد نبی اور حشمت اللہ کو کھجور اور پانی کے ساتھ روزہ افطار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ ڈریسنگ روم میں موجود دیگر افغان کرکٹر نے بھی روزہ کھولا اور نماز ادا کی۔  
واضح رہے کہ افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز اسکور کیے۔رحمان اللہ گرباز 51، حشمت اللہ 69 اور محمد نبی 48 رنز بناکر نمایاں رہے۔237 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم صرف119 رنز پر ڈھیر ہوگئی، یوں افغانستان نے 117 رنز سے میچ میں کامیابی حاصل کی اور سیریز میں دو صفر سے اپنے نام کرلی۔