ریکارڈ میکر: 41سال کی عمر میں جیمز اینڈرسن نے پورے کیے 700 وکٹ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 09-03-2024
ریکارڈ میکر: 41سال کی عمر میں جیمز اینڈرسن نے پورے کیے  700 وکٹ
ریکارڈ میکر: 41سال کی عمر میں جیمز اینڈرسن نے پورے کیے 700 وکٹ

 

 دھرم شالہ: انگلینڈ کے فاسٹ بالر جیمز اینڈرسن نے 41 سال کی عمر میں دھرم شالہ ٹیسٹ میں تاریخ رقم کردی۔ دراصل اینڈرسن نے ہندوستان کی پہلی اننگز میں کلدیپ یادو کو آؤٹ کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں 700 وکٹیں مکمل کر لیں۔ اینڈرسن انگلینڈ کی جانب سے 700 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے پہلے باؤلر بن گئے ہیں جبکہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں مجموعی طور پر 700 وکٹیں لینے والے تیسرے باؤلر بن گئے ہیں۔ ان سے آگے آسٹریلیا کے سابق اسپنر شین وارن (708) اور سری لنکا کے متھیا مرلی دھرن (800) ہیںہیںسات سو وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ بالر

اینڈرسن کو یہ کارنامہ انجام دینے کے لیے 187 ٹیسٹ میچوں کا سفر طے کرنا پڑا۔ انہوں نے 26.52 کی اوسط سے 700 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کیں۔ اینڈرسن نے بھارت میں کھیلتے ہوئے 44 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ جیمز اینڈرسن ٹیسٹ میں 700 وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ باؤلر بھی ہیں۔ ان سے پہلے جن دو گیند بازوں کے نام 700 سے زیادہ وکٹیں ہیں وہ دونوں اسپنر ہیں۔ جیمز اینڈرسن نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو مئی 2003 میں زمبابوے کے خلاف کیا۔ 21 سال پر محیط اپنے کیریئر میں اس فاسٹ باؤلر نے 187 ٹیسٹ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 2.79 کی اکانومی سے 700 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کیں۔