پی ٹی اوشا بنیں گی انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 28-11-2022
پی ٹی اوشا بنیں گی انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر
پی ٹی اوشا بنیں گی انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر

 

 

نئی دہلی: ہندوستان کی تجربہ کار کھلاڑی اور راجیہ سبھا کی نامزد رکن پی ٹی اوشا ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) کے صدر کے عہدے کی واحد امیدوار ہونے کے ناطے 10 دسمبر کو ایسوسی ایشن کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوں گی۔

 پیوولی ایکسپریس کے نام سے مشہور اوشا نے اتوار کو صدر کے عہدے کے لیے اپنی نامزدگی داخل کی، جبکہ ان کے دیگر 14 ساتھیوں نے مختلف عہدوں کے لیے اپنی امیدواری درج کرائی۔

دو ہفتے بعد ہونے والے آئی او اے انتخابات کے لیے نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ اتوار کو ختم ہو گئی۔ آئی او اے کے ریٹرننگ آفیسر امیش سنہا نے بتایا کہ 25 اور 26 نومبر کو کسی نے بھی کاغذات نامزدگی داخل نہیں کیے، جب کہ 27 تاریخ کو کل 24 افراد نے مختلف عہدوں کے لیے اپنی امیدواری پیش کی۔

 اوشا بہترین ہندوستانی ایتھلیٹوں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے 1982 سے 1994 تک ایشین گیمز میں چار گولڈ سمیت 11 تمغے جیتے ہیں۔

انہوں نے 1986 کے سیول ایشین گیمز میں 200 میٹر، 400 میٹر، 400 میٹر ہارڈلز اور 4x400میٹر ریلے سمیت چار طلائی تمغے جیتے، جبکہ 100 میٹر میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

 اوشا نے 1982 نئی دہلی ایشین گیمز میں 100 میٹر اور 200 میٹر میں تمغے جیتے۔

 انہوں نے 1983 سے 1998 تک ایشین چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 100 میٹر، 200 میٹر، 400 میٹر ہارڈلز، 4x100میٹر ریلے میں 14 طلائی تمغے سمیت 23 تمغے جیتے تھے۔

مرکزی وزیر کرن رججو جی نے انہیں مبارک باد پیش کی ہے: