ممبئی مسلسل 11ویں بار سیزن کا پہلا میچ ہارا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 25-03-2024
ممبئی مسلسل 11ویں بار سیزن کا پہلا میچ ہارا
ممبئی مسلسل 11ویں بار سیزن کا پہلا میچ ہارا

 

احمد آباد: اتوار کی رات احمد آباد میں 168 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر صرف 162 رنز بنا سکی۔ اس سے قبل گجرات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 168 رنز بنائے۔

سائی سدرشن نے 45 اور کپتان شوبھمن گل نے 31 رنز کا حصہ ڈالا۔ جسپریت بمراہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جیرالڈ کوٹیز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ایک وکٹ پیوش چاولہ کے کھاتے میں آئی۔ ممبئی کی جانب سے ڈیولڈ بریوس نے 46 اور روہت شرما نے 43 رنز بنائے لیکن اپنی ٹیم کو سیزن کی پہلی جیت نہ دلوا سکے۔ آخری دو اووروں میں اسپینسر جانسن اور امیش یادیو نے شاندار بولنگ کی اور 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ ان دونوں سے پہلے موہت شرما اور عظمت اللہ عمرزئی نے بھی 2-2 وکٹیں حاصل کیں