آئی پی ایل: راجستھان کی لگاتار دوسری جیت، دہلی کو 12 رنز سے شکست

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 29-03-2024
آئی پی ایل: راجستھان کی لگاتار دوسری جیت، دہلی کو 12 رنز سے شکست
آئی پی ایل: راجستھان کی لگاتار دوسری جیت، دہلی کو 12 رنز سے شکست

 

جے پور: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کا 9 واں میچ راجستھان رائلز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

 دہلی کو آخری اوور میں جیت کے لیے 6 گیندوں میں 17 رنز بنانے تھے، لیکن اویش خان نے آخری اوور میں شاندار گیند بازی کی اور اس اوور میں صرف 4 رنز دیے۔ اس کے ساتھ ہی راجستھان کی ٹیم نے یہ میچ 12 رنز سے جیت لیا۔ اس میچ میں سنجو سیمسن کی ٹیم رشبھ پنت پر غالب دکھائی دی اور اس لیگ کا لگاتار دوسرا میچ جیتا۔

اس میچ میں دہلی کیپٹلس نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد راجستھان کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ریان پراگ کی 84 رنز کی ناقابل شکست اننگز (6 چھکے، 7 چوکے) کی بنیاد پر 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 185 رنز بنائے۔ آر اشون نے بھی اپنی ٹیم کے لیے 29 رنز (3 چھکے) کی اہم اننگز کھیلی، جب کہ دہلی کے پانچوں گیند بازوں نے ایک ایک کامیابی حاصل کی۔

دہلی کو یہ میچ جیتنے کے لیے 186 رنز کا ہدف ملا تھا اور اس ٹیم نے 20 اوور میں 5 وکٹ پر 173 رنز بنائے اور میچ 12 رنز سے ہار گئی۔ دہلی کیپٹلس کی ٹیم اس سیزن میں اپنے پہلے دو میچ ہار گئی تھی جبکہ سنجو کی کپتانی میں ان کی ٹیم نے دوسرا میچ جیتا تھا اور اس ٹیم کے کل 4 پوائنٹس ہیں۔ دہلی کے لیے اس میچ میں ڈیوڈ وارنر نے 49 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ اسٹبس 44 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ راجستھان کی جانب سے ناندرے برجر اور یوزویندر چہل نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ راجستھان کی ٹیم اب پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔